
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔کیسے ہیں آپ سب؟ امید کرتی ہوں بخیر و عافیت سے ہوں گے۔۔ماہ رمضان کی مناسبت سے روزہ اور روزےدار کی فضیلت اور اہم مسائل کے بارے میں آپ کو آگاہ کرنے کی یہ ادنی سی کاوش ہے ۔
یہ پوسٹ ان افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے جو اپنے کام پر جانے کے باوجود روزہ لازمی رکھتے ہیں۔خصوصاً ان مرد حضرات کیلئے جو اپنے خاندان کی کفالت کے لیے نوکریاں کرتے ہیں۔ان مزدوروں کے لئے جو کڑی دھوپ میں کام کرنے کے باوجود روزے کو فرض سمجھ کر رکھتے ہیں۔۔ان عورتوں کے لیے جو روزے کی حالت میں مشقت والے کام کرتی ہیں۔۔حتی کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔ان بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو روزے کی حالت میں پیدل اسکول جاتے ہیں۔۔تعلیم حاصل کرتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ اس پوسٹ میں ہمارے سیکھنے کے لئے کیا نئی چیز ہے۔۔اس کا جواب آپ کو ابھی اسی پوسٹ میں ملے گا۔
❤️????بہت سے لوگ کام پر جانے کی وجہ سے روزے نہیں رکھتے❤️????
سوچیں اللہ تعالٰی کے سامنے دو بندے حاضر ہیں۔کام دونوں کا سیم ہے۔۔لیکن ان میں سے ایک نے صبر کا دامن تھامے روزہ رکھا اور دوسرے نے سستی دکھاتے روزہ چھوڑ دیا۔۔یہ کہہ کر کہ وہ اپنے خاندان کے لئے باہر دھوپ میں جا کر کام کر رہا۔۔روزی روٹی کا بندوبست کر رہا ہے۔اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں اجر زیادہ کس کو ملے گا؟
❤️????بہت سے لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ ان کے کام پر جانے کی وجہ سے وہ لوگ ٹھیک سے عبادت کا حق ادا نہیں کر پاتے❤️????
عزیزم!
آپ لوگ ذرا سا بھی پریشان نہ ہوں کیونکہ حدیث مبارکہ میں رزق حلال کمانے کو عین عبادت کا درجہ دیا گیا ہے۔جتنا وقت آپ اپنے کام پر گزارتے ہیں۔۔شرعی حدود میں رہ کر اپنے رزق کی تلاش کرتے ہیں۔۔یہ وقت آپکی عبادت میں شامل کر دیا جائے گا۔۔۔۔اللہ تعالٰی انسان کی نیت دیکھتے ہیں۔۔اس کے اعمال دیکھتے ہیں۔۔اگر روزہ رکھنے کے باوجود ہم لوگ خود کو برائی سے نہیں روکتے تو ہمارے بھوکا پیاسا رہنے سے ہمیں کچھ فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔۔روزہ خاص اللہ کیلئے ہے۔۔اس کا اجر بھی اللہ تعالٰی اپنے حساب سے دے گا۔۔اس لئے خلوص نیت سے اپنے پچھلے گناہوں کی معافی مانگیں۔۔اور آئیندہ کیلئے دعا میں ہدایت مانگ لیں۔۔جس انسان کو ہدایت مل گئی یقیناً اس نے دنیا و آخرت دونوں کی بھلائیاں اپنے نصیب میں لکھوا لیں۔اللہ تعالٰی ہم سب کو نیک و مقبول اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔۔یا اللہ ہمیں اپنے برگزیدہ بندوں میں شامل فرما۔۔ہمیں اپنا اور ہمارے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب عطا فرما۔۔آمین ثم آمین۔۔خوش رہیں آباد رہیں دعاؤں میں یاد رکھیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔۔فی امان اللہ۔#محبت_سے_خدا_تک_کا_سفر #مہوش_صدیق #seekhnekasafar
very impressive