
مضمون
قرآن پاک اور الله سے محبت
از قلم
سحر مومنہ
کل ایک گروپ میں ایک لڑکی نے پوسٹ کی ہوئی تھی کے مجھے کوئی ایسا ناول بتائیں جس مجھے اللّٰہ پاک سے محبت ہو اور میں اللّٰہ پاک کے قریب ہوجاؤ۔۔میں حیران ہوگئی اس پر اللّٰہ پاک سے محبت کے لیے ہم اب ناول پڑھنے ہوگئے اللّٰہ پاک کو جانے کے لیے ہمارے پاس اب ناول رہے گئے ہیں مجھے حیرت بھی ہوئی اور دکھ بھی۔۔میں اس کو کہا اللّٰہ پاک سے محبت کے لیے قرآن پاک پڑھو ناول سبق آموز ہوتے ہیں پر کلامِ پاک اللّٰہ پاک خود بات کرتے ہیں۔مولانا رومی فرماتے ہیں۔اگر تم قرآن پاک کو آنکھوں سے دیکھو گے تو الفاظ نظر آٸیں گے ۔دماغ سے دیکھو گے، تو علم نظر آٸیں گا دل سے دیکھو گے , تو محبت نظر آٸیں گا اور اگر اپنی روح سے دیکھو گے, تو تمہیں خدا نظر آٸیں گا (مولانا رومی)جب سب قرآن پاک میں ہے تو ہم ناول اور کہانیوں میں کیوں ڈھونڈ رہے ہیں ۔۔نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم نے اسلام پھیلایا تو قرآن پاک سے پھیلایا تھا اور جتنی تیزی اسلام پھیلا تھا کوئی مذہب نہیں پھیلا تھا ۔۔افسوس آج کی ہماری ساری قوم قرآن پاک سے دور ہے بہت دور ہے قرآن پاک بس کسی کی میت پر پڑھا جاتا ہے یا رمضان المبارک میں یا کسی کی قرآن خانی پر ۔۔ہم اللّٰہ پاک سے مانگتے ہیں ہر چیز چاہے ہم کو پر قرآن پاک کے لیے ٹائم نہیں ہمارے پاس ۔۔ایک آیت میں اللّٰہ پاک فرماتے۔۔ سورة القمر – Ayat No 17 وَ لَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ ﴿۱۷﴾ اور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا ہے پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے؟ سمجھنے کے لیے قرآن پاک کو آسان کیا گیا اب یہ ہمارے اوپر ہے کے کب ہم سمجھتے ہیں کب جانتے ہیں۔۔ قرآن پاک میںساری باتین ہیں پہلے نبی سے لے کر آخری نبی تک سب کچھ ہے قرآن پاک میں تو ہم یہاں وہاں کیوں جاتے ہیں ہم میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کے ناول نا پڑھے یا ناول خراب ہیں ناول بھی اچھے ہیں ان سے ہم کو سبق ملتا ہے بہت کچھ جانے کو ملتا ہے اس میں بھی قرآن پاک اور نماز کی ہدایت جاتی ہے بہت سے ناول اچھے ہوتے ہیں ہم سیکھ جاتے ہیں بہت کچھ میں نے بھی ناول پڑھے ہیں پر قرآن پاک بھی پڑھے ترجمہ کے ساتھ پڑھے اللّٰہ پاک سے محبت پھر خود ہی ھو جا ئے گئی ۔آپ کو ہر بات سمجھ آنے لگتی ہے