نعمت اور سکون اسلامی کالم مشہور کالم نگار مہوش صدیق

میں ہمیشہ خوش اور مطمئن کیوں رہتی ہوں بھلا۔۔۔اپنی خوشی کا اک راز بتاؤں؟

????????♦️نعمت اور سکون♦️

تحریر ♦️

مہوش صدیق ♦️

میں ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتی ہوں الحمدللہ۔؟یہ آنکھوں دیکھا واقعہ تقریباً پانچ یا چھ سال پہلے کا ہے۔۔کسی نے ضد کر کے اللہ تعالٰی کے سامنے ایک خواہش کا اظہار کیا۔وہ خواہش کم ضد زیادہ تھی۔۔۔یا پھر یوں کہہ لیں اسکا بچپنا تھا۔۔اللہ تعالٰی نے کچھ ماہ بعد وہ چیز تو اسے عطا کر دی مگر اسکی زندگی میں سے طمانیت ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی۔۔۔اس کی حالت کو دیکھتے میں نے سوچ لیا کہ مستقبل میں کبھی بھی اللہ تعالٰی سے ضد نہیں باندھنی۔۔اب سمجھ آ چکی ہے کہ اگر اللہ تعالٰی کی رضا سے نعمت ملے تو انسان کو تاعمر اپنی خواہش پر پچھتانا نہیں پڑتا۔ اپنی زندگی کے ہر فیصلے سے جلدی مطمئن ہو جاتی ہوں کیونکہ وہ میرے رب کی رضا ہوتی ہے۔۔۔۔اپنے ضمیر کو جتنا ہو سکے صاف رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔۔۔کبھی کوئی غلط کام نہیں کرتی۔۔۔۔اگر کبھی غلطی ہو بھی جائے تو اس کو جسٹیفائی کرنے کی بجائے معافی مانگ لیتی ہوں۔۔بیٹیاں ماں باپ کا غرور ہوتی ہیں۔۔۔مضبوط و پاکیزہ کردار سے دنیا و آخرت میں اپنے ماں باپ کا سر فخر سے بلند رکھنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اللہ تعالٰی پر توکل مضبوط ہونے سے میرا ضمیر ہمیشہ مطمئن رہتا ہے۔۔میں اسی سوچ کے تحت اپنی زندگی گزارتی آ رہی ہوں کہ اللہ تعالٰی جو کرے گا بہتر کرے گا۔۔۔زندگی میں کبھی کسی چیز کی ضد نہیں کی ۔ کبھی کسی نعمت کے ملنے پر غرور نہیں کیا۔۔۔ہمیشہ شکر ادا کیا۔۔۔اور اگر کبھی زندگی میں کسی نعمت کو واپس لیا بھی گیا تو اس چیز کو ذہن میں رکھا کہ نعمت واپس تب لی جاتی ہے جب اللہ تعالٰی آپ کو اس سے بہتر عطا کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔چونکہ مادی چیزیں انسان کی ضرورت ہوتی ہیں لیکن میں نے انہیں کبھی خواہش نہیں بننے دیا۔۔میری زندگی صرف میرے ماں، باپ،بھائیوں اور بہنوں کے گرد گھومتی ہے۔۔اور کبھی کسی چیز کے بارے میں سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔۔۔نہ ہی ان کے علاوہ کبھی کسی اور کو کوئی اہمیت دی ہے۔اگر وہ اداس تو میں اداس۔۔اگر وہ خوش تو میں ڈبل خوش۔۔جب میرے بھائی مسکراتے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے میری زندگی میں عید کی مانند رونق آ گئی ہے۔ان کی موجودگی میں موسم اگر خزاں کا بھی ہو تب بھی بہار لگنے لگتا ہے۔۔۔اس سوچ پر عملدرآمد کرنے سے صدشکر زندگی میں ہر طرف سکون ہی سکون ہے۔۔کسی چیز کا کوئی ملال نہیں ہے۔۔ زندگی کا ہر بوجھ اللہ کے سپرد کر کے خود کو ہلکا محسوس کرتی ہوں۔وہی آسانیاں پیدا کرنے والا ہے۔۔مشکلات کا ٹل جانا اس کے ایک لفظ”کن” سے ممکن ہو سکتا ہے۔۔اللہ تعالٰی ہمارا ساتھ سلامت رکھے آمین ثم آمین۔ہمارے آپسی تعلق کو نظربد سے بچائے رکھے۔۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔# مہوش_صدیق

One thought on “نعمت اور سکون اسلامی کالم مشہور کالم نگار مہوش صدیق

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights