
#seekhnekasafar
اچھی دعا ازخود عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔۔ہمیشہ اپنے لیے بھی اور دوسروں کے لئے بھی بھلائی کی دعا مانگیں۔
حدیث مبارکہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں
اپنے بارے میں بدعا نہ کرو۔اپنی اولاد کے بارے میں بدعا نہ کرو۔اپنے اموال کے لئے بدعا نہ کرو۔ایسا نہ ہو کہ تم دعا قبول ہونے کی گھڑی میں ایسی دعا مانگ بیٹھو اور وہ قبول ہو جائے۔
صحیح مسلم۔
دعا عبادت کا مغز ہے۔۔ حد درجہ مایوس ہوں۔غمگین ہوں یا پھر کوئی بھی حالت ہو کبھی بھی اپنی زبان سے کفریہ کلمات مت ادا کریں۔
نہ اپنی تقدیر کو الٹا سیدھا بولیں۔۔۔اور نہ ہی لوگوں کو۔۔بس یہی خیال ذہن میں رکھیں۔۔اللہ کا حکم نہ ہو تو ایک پتہ بھی اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا۔انسان کو صرف اللہ کی رضا میں راضی ہونا سیکھنا ہے۔۔وہ بہترین فیصلہ ساز ہے۔
خدا تعالٰی کا وعدہ ہے۔
“ولسوف یعطیک ربک فترضی
“ترجمہ:
“اور عنقریب تمہارا اللہ تمہیں اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔”
مایوسی کا اظہار کر کے ہم اللہ کے اس وعدے سے انحراف کرتے ہیں۔اپنے ضمیر کو ہمیشہ مطمئن رکھیں۔۔اللہ تعالٰی ہر چیز پر قادر ہے۔۔وہ کبھی کسی کو اس کی
وسعت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتے۔
“لا یکلف اللہ نفسا إلا وسعها۔”
ترجمہ:”اللہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔ “
اللہ تعالٰی ہم سب کی مشکلات میں آسانی پیدا فرمائے آمین ثم آمین۔۔دعاؤں میں یاد رکھیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔فی امان اللہ۔
#مہوش_صدیق