
انٹرویو کارنر میں آج ہمارے ساتھ ایک جانی مانی شخصیت محترمہ “اسماء طیب “ہیں جو کسی بھی لحاظ سے تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔
معزز سامعین و قارئین۔۔! میں ہوں آپکی میزبان مہوش صدیق اور آج ہم اپنی مہمان سے انکی شخصیت کے چند پہلو جاننے کی کوشش کریں گے۔
“محترمہ اسماء طیب”کا تخلص “فرقت” ہے انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی شانداز کامیابیاں حاصل کیں۔انکی مشہور و معروف تحاریر میں ناولز،ناولٹ، افسانے شامل ہیں۔۔
ناولز:-
تنزیل
افنان
بدلانِ اخزر
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
ناولٹ:-
برقِ حیات
افسانہ:-
روحی من روح
حسد
صرف یہی نہیں انہوں نے اپنی معیاری شاعری کے ذریعے بطور لکھاری اپنا خوب لوہا منوایا۔۔انہیں منظر نگاری پر بھی خوب ادراک حاصل ہے۔۔ابھی حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر پر منظرکشی کی جس میں انہیں انکی بہترین کارکردگی پر فرسٹ پوزیشن سے نوازا گیا۔بطور لکھاری ان کا لکھا گیا ایک ایک لفظ لوگوں کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑ جاتا ہے۔
کیسے مزاج ہیں؟
جی تو پھر سوالات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
?میرا پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کا پورا نام کیا ہے؟اور آپ کی جائے پیدائش کیا ہے؟
اسماء طیب کراچی
?دینی تعلیم میں تو آپ نے خوب جھنڈے گاڑے لیکن دنیاوی تعلیم وہ کہاں تک حاصل کی؟
انٹر کے بعد شادی ہو گئ
?۔میرا پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کو یہ ہے کہ لکھنے کا شوق کب پیدا ہوا؟ اور ایک قاری سے لکھاری بننے کی کوئی وجہ؟ کوئی انسپریشن؟
2005میں شوق ہوا میں بالکل بھی اچھی قاری نہیں ہوں ناولز کے معاملےمیں لیکن دیگر اردو ادب کی کتب کو پڑھا ہے اور سیکھا ہے۔۔۔۔
?۔یہ احساس کب ہوا کہ آپ لکھ سکتی ہیں؟
جب پہلا شعر زہن کی سطح پے ابھرا تو لگا میں لکھ سکتی ہوں
?لکھنا آپ کا جنون ہے۔۔شادی کے بعد کبھی لکھنے میں دشواری پیش آئی ہے؟
لکھنا جنون ہے پر شادی کے بعد نو سال نہیں لکھا پھر سوچا اب فرقت نہیں رک سکتی مزید پھر لکھنا شروع کیا ۔۔
?۔سب سے پہلے اردو ادب کی کونسی صنف پہ طبع آزمائی کی؟ اور کس حد تک کامیاب ہوئیں؟
شاعری پے کافی اچھی کوشش تھی۔۔۔۔۔
?۔اپنے خیال کو قرطاس پر اتارنے کے بعد اِسے کسی پلیٹ فارم تک کیسے لائیں؟ اس میں کس قسم کی مشکلات پیش آئیں؟
سوشل میڈیا کے زریعے، میگزین وغیرہ کے لیے لکھنا
?آپ نے اپنا تخلص” فرقت “رکھا اس کی کوئی خاص وجہ؟
میرا ماننا ہے کے جدائی ہماری زیست کا ایک اہم جزو ہے جو بہت سفاک ہے زیست کے تمام رنگ جدائی اڑا دیتی ہے ۔
لبوں سے مسکراہٹ!!
رہ جاتی ہے تو نمی وہ جو اپکی آنکھوں کے ہالے میں سجتی ہے۔
? اب پھر سے فرقت اپنی ذات کی تنہائی کی اسیر
شکستہ پارہ سی ہو گئی ہے کمال لڑکی
ویسے تو آپ کا ہر شعر کمال ہے لیکن آپ کا یہ شعر مجھے بےحد پسند آیا۔۔اب سوال یہ ہے کہ آپ کی شاعری کا رجحان ہمیشہ اداسی کی طرف ہی کیوں رہا؟اس کے پیچھے کوئی تلخ حقیقت تو نہیں؟کیا آپ ہم سے وہ شئیر کرنا پسند کریں گی۔؟
یہ شعر میں خود بھی پسند کرتی ہوں یہ حقیقت سے قریب تر ہے ۔ مجھے میرے ابو جان تنہا کر گے ہیں یہ شعر انھیں سوچتے ہوۓ لکھ دیا
?۔گھر والوں کا ردِعمل کیسا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ آپ ایک لکھاری ہیں؟
ان پے کبھی ظاہر نہیں کیا تھا اب جب ہوا تو ہنستے ہیں ۔میرے ابو جان کا شوق تھا میری کتب دیکھیں میں اکثر انکی محبتیں فراموش نہیں کر پاتی سب خوش ہوتے پڑھ کر اور میں ممنون ہوں میرے ہمسفر کی کہ میں انکے پاس بیٹھکر لکھتی اور وہ میرا ساتھ دیتے ہیں
?۔ کس فرد نے سب سے زیادہ سپورٹ کیا اس کیرئیر میں؟
سب نےسپورٹ کیا پر سب سے زیادہ وہ میرے ابو جان ہیں۔
?۔جب آپ لکھتی ہیں تو آپکا اہم نقطۂ نظر کیا ہوتا ہے اپنے لفظوں سے روشنائی بکھیرنا یا کہانی کی جانب قاری کی توجہ مرکوز کروانا؟
لفظوں سے روشنائی بکھیرنا ،استعاروں کو لفظوں میں ڈھالنا۔۔۔۔۔
?۔آپ نے سب سے پہلے لکھنے کےلئے اردو ادب کی کس صنف کو چُنا؟ اور کیوں؟
شاعری کو۔کیونکہ میرارجحان تھا معروف شعراء کو پڑھنا سننا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
?آپ کے نزدیک اردو ادب کی کیا اہمیت ہے؟ آجکل کے رائٹرز اردو ادب کو ایک ورثہ کی طرح آگے بڑھا رہے یا اس کی شہرت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے؟کیا اردو ادب آج محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں؟
میری زندگی کا حاصل اردو ادب ہےمجھے اردو ادب سے بہت لگاؤ ہے بہت کچھ سیکھا ہے ۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ اچھا ہے اردو ادب کو فروغ حاصل ہونے کا امکان زیادہ ہے لیکن اگر ہم ادب کو ملحوظ خاطر رکھ کر لکھیں آنے والی نسل کو اچھا اور میعاری لفظ دیں پڑھنے کے لیے تو۔۔۔۔۔
?۔آپ نے بہت سے ناول،افسانے، ناولٹ لکھے ہیں ماشاءاللہ۔۔۔اپنے کونسے ناول کے کس کردار کو آپ نے دل سے لکھا؟
سب سے قریب “جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر “میں خانم جان کا کردار اور سلوی کا کردار “تنزیل ” میں
?۔کیا آپ کی تحاریر میں حقیقت اپنی جھلک دکھاتی ہے؟
جی کافی حد تک
?۔آپ کو حقیقت پر لکھنا پسند ہے یا فینٹسی؟
دونوں پے
?۔آپ کہانی اپنی مرضی سے لکھتی ہیں یا ویسی جیسے آپ کے قاری کہتے ہیں؟
اپنی مرضی سے
?۔آپ اپنے آپ کو آئندہ سالوں میں رائٹنگ کیرئیر کے حوالے سے کس مقام پر دیکھ رہی ہیں؟ کہاں تک اچیو کر پائیں گی اس فیلڈ میں؟
پتہ نہیں یہ تو وقت ہی بتاۓ گا انشاءاللّٰه میرے ابو جان کی تمام دعائیں قبول ہوں گی۔
?۔کبھی ایسا ہوا کہ آپ لکھنے سے اکتا گئی ہوں؟
نہیں کبھی نہیں
?۔کبھی تنقید ہوئی تو آپ نے اس کا سامنا کیسے کیا؟ یا اگر آئیندہ ہوگی تو اس کے لئے خود کو تیار کیا ہے آپ نے؟
ابھی تک تو نہیں جب ہو گی تو برداشت کرنا ہے سیکھنا ہے
?۔کس لکھاری کو پڑھنے کا شغف رکھتے ہیں؟ اور اُس لکھاری کی کوئی خاص بات؟
عمیرا احمد گہری سوچ رکھتی ہیں اس لیے انکا لکھا اچھا لگتا ہے
?۔آپکی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟
حساس ہوں بہت زیادہ
?۔آپ کی طاقت کیا ہے؟
مجھ سے وابستہ رشتے
?۔آپکے ذاتی مشاغل اور دلچسپیاں کیا ہیں؟
ڈائری لکھنا،ریڈیو سننا،ناولز لکھنا
?۔آپکا پسندیدہ رنگ ؟اور پسندیدہ کھانا ؟
مہرون،سی گرین_باربی کیو
?۔آپکا پسندیدہ شعر اور شاعر کا نام ؟
زندگی کے میلے میں،خواہشوں کے ریلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اسقدر جھمیلے میں
امجد اسلام امجد
?ناول لکھنا پسند ہے یا افسانہ نگاری؟کس کو لکھنے میں بہت مزہ آتا ہے؟
ناول لکھنا کا مزہ آتا ہے
?۔ضرورت پڑنے پر کبھی اپنے قلم کو پیسوں پر ترجیح دیں گی؟
نہیں کبھی نہیں
?۔آپکی کون سی تحریر آپکے دل کے قریب ہے؟اور کیوں؟
تنزیل_کیونکہ اس میں فرقت ہے اپنوں کی
?۔آپ کے ناول “تنزیل “کا نام بہت خوبصورت ہے یقیناً کہانی بھی خوبصورت ہوگی کیا سوچ کر لکھا آپ نے یہ ناول؟ کوئی خاص پیغام جو آپ اس ناول کے ذریعے دینا چاہ رہی ہوں..۔۔۔۔۔۔؟
میرے ہسبنڈ کی خواہش پے لکھا وہ چاہ رہے تھے کہ میں کچھ ایسا لکھوں جو قرآن سے متعلق ہو ،اسکے احکامات کو مدنظر رکھا جاۓ تو لکھ ڈالا پیغام یہی دیا ہے کہ غموں پے مرہم رکھیں بزریعہ تنزیل ! یہ اپکو دلی اور روحانی سکون دے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
?۔آپ نے ناول کا اختتام پہلے سے سوچ کر رکھا ہوتا یا وقت آنے پر کہانی اپنا اختتام خود لکھواتی ہے؟
نہیں بالکل نہیں سوچا ہوتا وقت آنے پے اختتام خود لکھواتی ہے۔
?۔رائٹنگ بلاک کا شکار ہوئی ہیں کبھی؟ اس سے ایک لکھاری کیسے نمٹ سکتا ہے؟
نہیں کبھی نہیں ۔۔۔۔۔
?۔کہانی خود آپنے آپ کو لکھواتی ہے یا آپ اسے لکھتے ہیں؟اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
خود لکھواتی ہے اپنا اپ۔۔۔۔
?۔زندگی کو کس نظریے سے دیکھتی ہیں بوجھ یا خوبصورت؟ اور خوبصورت تو کس طرح سے؟ اگر بوجھ تو آخر کیوں؟
خوبصورت ہے میرے شریک حیات اور بچوں کے ساتھ،
?کوئی ایسا خوشگوار اور ناخوشگوار واقعہ جو آپ بھولنا بھی چاہیں تو کبھی نہیں بھول پاتیں؟
اپنے ابو جان کے ساتھ گزارا ہر پل خوشگوار تھا میرے لیۓ! کبھی نہیں بھولا پاتی
?۔آنے والی نئی تصنیف کا نام اور صنف؟
شب ماہتاب
?کہاں کے مکتب و ملا کہاں کے درس و نصاب
بس اک کتاب محبت رہی ہے بستے میں
کیا خوب لکھا ہے ماشاءاللہ۔۔۔میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ محبت کسی کیلئے تو حسین جذبہ ہے اور کسی کیلئے غم و درد کا باعث۔۔۔آپکے نزدیک محبت کیا ہے؟
میرا ماننا ہے محبت اوس کی پہلی شفاف بوند ہے تو آگ کی صورت بھی ہے ۔محبت بہت پیارا جزبہ ہے مگر محبت ہمیشہ درد دیتی ہے ۔
?۔آپ نے زندگی اور حالات سے کیا سیکھا؟
کہ اپکو اگر عزت پانی ہے سب کا پیار پانا ہے تو دوسروں کی خوشی کو ترجیح دینا ہوتا ہے ۔
?۔اپنے قلم کیلئے کوئی قیمتی الفاظ؟
تم سے الفت ہے! مان ہے چاہ ہے !
فرقت کی زیست کا حاصل ہو تم
?۔زندگی جینے کا کوئی ایک قول/ اصول بتائیں..
ابو جان کے الفاظ ہیں بس یہی کہ بیٹا اپنی زندگیوں میں رنگ بھرو خدا سے مانگو بے شک وہ دے گا۔
?۔قارئین کی نذر کوئی پیغام؟
آپ کے سامنے اگر کوئی بھی تحریر آۓ اپ اسے پڑھتے ہو تو تبصرہ ضرور دیں تاکہ لکھاری قلم کی سیاہی خشک نہ ہو کیونکہ داد قلم کی سیاہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔
?۔ناول نگری گروپ کے لئے چند الفاظ۔۔
ماشاءاللّٰه بہت اچھا لگتا ہے اللہ پاک کامرانیاں عطا کرے
تو یہ تھیں مشہور و معروف رائٹر “اسماء طیب”جنھیں کسی تعریف کی ضرورت نہیں،اسماء آپ کا بہت شکریہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر ہمیں دیا اور ہماری اس نششت کا حصہ بنیں۔
نوازش اسماء!
اب مجھے اور اسماء صاحبہ کو اجازت دیں،اللہ حافظ
معزز قارئین۔۔! اگر آپ ان کی شخصیت کے بارے میں مزید سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹ باکس میں بتاتے جائیں ہم وہ سوال بھی اپنے مہمانوں تک پہنچائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں ہمارے مہمان آپ کے ہر سوال کا جواب ضرور دیں گے۔۔
آپ کا بہت بہت شکریہ اسماء طیب آپ نے ہمارے گروپ کے لئے وقت نکالا۔
فی امان اللہ ❤️