عورت تین وقت کی بجائے ایک وقت کی روٹی کھا کر ????بھی گزارا کر سکتی ہے۔????
عورت کار کی بجائے سائیکل پر بھی بیٹھ سکتی ہے
????عورت اے سی کی ٹھنڈک کی بجائے پنکھے کی ہوا ۔میں بھی گزارا کر سکتی ہے۔
????عورت اپنے خاندان کی کفالت کے لئے اپنی نازک کمر پر بھاری اینٹیں بھی ڈھو سکتی ہے۔
????عورت درجنوں سوٹ کی بجائے گنتی کے دو سوٹ میں بھی گزارا کر سکتی ہے۔
????عورت ایک پاؤں پر کھڑی ہو کر اپنے رب کی رضا کے لیے سب کی خدمت بھی کر سکتی ہے۔
????عورت فقر میں بھی زندگی گزار سکتی ہے۔
????عورت ہر تکلیف دہ صورتحال میں صبر کی انتہاؤں کو چھو کر بھی مسکرا سکتی ہے۔
????عورت ہمت اور بہادری سے ہر دکھ کا سامنا کر سکتی ہے۔
????????????????????????????عورت اپنی کردارکشی کے علاوہ دنیا کا ہر بوجھ برداشت کر سکتی ہے۔یہ بوجھ اسے جیتے جی مار دینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
????عورت ہر چیز کے بغیر رہ سکتی ہے مگر عزت کے بغیر نہیں۔۔۔
????عورت کو حقیقی عزت صرف اس کے حلال رشتوں سے ملتی ہے۔
????محرم رشتوں کی حدود جاننے والی لڑکیوں کو نامحرم رشتوں کی کشش چاہ کر بھی اپنی طرف مائل نہیں کر سکتی۔
????عورت کی محبت پر صرف اس کے محارم رشتے داروں کا حق ہے۔نامحرم کی محبت جائز نہیں ہوتی۔جب کوئی نامحرم محرم بن جائے تب صورتحال مختلف ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔
????عورت کی عزت اس کے محرم کی امانت ہے۔بھلے ہی وہ اس کا باپ ہو،بیٹا ہو،بھائی ہو یا پھر اس کا شوہر۔۔۔۔۔۔۔
????کسی نامحرم کیلئے اپنی امانت میں خیانت مت کریں۔۔کل کو وہ نامحرم کہہ دے”xyz” آپ ہو کون؟میں آپ کو نہیں جانتا/جانتی؟کیا کریں گے/گی آپ؟
????عورت کی عزت ایک نازک شیشے کی مانند ہوتی ہے۔اس میں پیدا ہونے والی ذرا سی دراڑ اسے بدھی شکل میں ڈھال دے گی۔وہ آپکی انتھک کوششوں سے جڑ ضرور جائے گا مگر بدنما داغ اپنا ایک گہرا نشان چھوڑ جائے گا۔۔کسی کے مٹانے سے بھی نہیں مٹے گا۔
????اللہ تعالٰی نے ہر چیز کی ایک حد مقرر کی ہے۔۔ان حدود کو پھلانگنے والے نہ صرف اپنی دنیا خراب کرتے ہیں بلکہ آخرت میں بھی رسوا ہونا ان کے مقدر میں لکھ دیا جاتا ہے۔
????عورت کیلئے نامحرم کی محبت فقط ایک آزمائش ہوتی ہے۔اس پر پورا اترنا ہی عورت کا اصلی امتحان ہوتا ہے۔????اللہ تعالٰی سب کی بیٹیوں کی عزت کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین ۔
????کردار کشی????
ازقلم
????مہوش صدیق ????
Post Views:119
2 thoughts on “Aurat ki kirdarkushi famous Islamic informative article by Mehwish siddique”
very nice
awesome lines