Brother and sister love heart touching story by Maryam Malik

چاہ حکیم والا گاؤں میں پر اسرار سی خاموشی پھیلی تھی پانچ منٹ کے فاصلے سے ایک بستی سے دوسری بستی شروع ہوتی تھی, ان دونوں بستیوں کے درمیان ملکوں کا بڑا سا باغ تھا اس باغ کی نکڑ پہ کھجور کے درخت لگے تھے، ان درختوں کے بارے مشہور تھا کہ ان پہ سایہ ہے جس کی وجہ گاؤں کے لوگ رات کے وقت وہاں سے گزرنے سے گریز کرتے تھے.اسی گاؤں کی بات ہے رات کا پہر تھا دیہاتی ماحول میں اونچے اونچے درخت لمبی لمبی گھاس سے بھرے کھیتوں میں اور باغ کے سنسناتے سناٹے میں جھینگروں کی گونجتی آوازوں آوازوں سے خوفزدہ ہوتا باغ کے کونے پہ ایک دس گیارہ سالہ بچہ کھڑا زور زور سے چلاتے ہوئے کسی کو آوازیں دے رہا تھا.”ابوووو ابوووو”اس بچے کی ماں کے کانوں میں جیسے ہی بچے کی آواز پڑی وہ ہڑبڑا کے جاگی.’ملک اٹھو انس آگیا ہے اسے لے آؤ’ رشیدہ نے کہتے ہوئے جلدی سے ملک کو اٹھایا.انس کی ڈری ہوئی آواز مسلسل آرہی تھی.گھر سے باغ کی دوسری نکڑ تک پانچ منٹ کا فاصلہ تھا بےانتہا خاموشی ہونے کے باعث انس کی آواز گونج رہی تھی.ملک بھی جلدی سے اٹھا اپنی ڈھیلی دھوتی کو کھول لے پھر سے کسا اور ڈیوڑھی کا دروازہ کھول کے تیز تیز قدموں سے باغ کی طرف دوڑا تاکہ جلدی سے انس کے پاس پہنچ سکے.باپ کو آتا دیکھ کے انس کہ سانس میں سانس آئی.ملک نے انس کے پاس پہنچ کے جلدی سے اس کے ہاتھ میں پکڑے شاپر اپنے ہاتھوں میں لے لیے اور واپسی کی راہ لی.انس کے ہاتھ بوجھ سے آزاد ہوئے تو وہ ہاتھ جھٹک جھٹک ہاتھوں میں خون کی روانی بحال کرنے کی کوشش کرنے لگا.پانچ منٹ کا فاصلہ تہہ کر کے دونوں گھر پہنچے تو دروازے پر منتظر کھڑی رشیدہ نے ملک کے ہاتھ سے شاپر لے لیے. ‘امی سب کو جگا کے کھانا کھلا دیں.’ تھکے ہارے انس نے جلدی سے بستر میں گھستے ہوئے کہا.رشیدہ نے تھیلیوں سے کھانا نکالا سارے بچوں کو جگایاتو سب جلدی سے اٹھ بیٹھے تھے ان سب کی آنکھیں اتنا سارا کھانا دیکھ کے خوشی سے چمک اٹھی تھیں. ‘انس بیٹا آپ بھی کھا لو’ رشیدہ نے انس کی نیند سے بند ہوتی آنکھیں دیکھتے ہوئے اسے بلایا. ‘ نہیں امی میں نے شادی ہال میں کھانا کھا لیا تھا ک آپ لوگ کھائیں شادی ہال میں بہت کام تھا اس وجہ سے تھک گیا ہوں مجھے سونا ہے بس.’ انس نے نیند سے بوجھل ہوتی آواز میں کہا.شکر ہے کہ آج شادی کا کھانا بچ گیا تھا نہ بچتا تو گھر والے اتنا اچھا کھانا کھانے سے محروم ہوجاتے.

مریم ملک

2 thoughts on “Brother and sister love heart touching story by Maryam Malik

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights