
????دل کی باتیں ????
ازقلم:مہوش صدیق
اکثر لوگوں کی تلخ باتیں دوسروں کے وجود کو آئینے کی طرح کرچی کرچی کر کے رکھ دیتی ہیں۔مستقبل میں غلطی کا احساس ہونے پر اپنے نرم رویے کے ذریعے لوگ انہیں جتنا بھی جوڑنے کی کوشش کر لیں ان بدنما داغوں کو چھپانا ایک ناممکن سی بات بن جاتی ہے۔
دماغ کسی بھی چیز کا دکھاوا کر سکتا ہے لیکن دل، وہ ریاکاری جیسی بری خصلت سے محفوظ ہوتا ہے وہ کسی کی غلطی پر اسے معاف ضرور کر دیتا ہے لیکن تحقیر آمیز لہجے کو فراموش کرنا اس کے خود کے بس میں بھی نہیں ہوتا۔
کوشش کریں ہمیشہ دوسروں کے چہرے پر مسکراہٹ کا موجب بنیں۔۔۔۔۔۔آپکی وجہ سے کوئی خون کے آنسو روئے ایسی نوبت کبھی مت آنے دیں۔
خوش و آباد رہیں آمین ثم آمین۔
دعاؤں میں یاد رکھیں جزاکم اللہ خیرا۔#seekhnekasafar
#مہوش_صدیق