
“ناول نگری گروپ” انٹرویو کارنر میں آج ہمارے ساتھ ایک جانی مانی ،ادبی دنیا کی ابھرتی نامور شخصیت محترمہ “زوئی راجپوت”ہیں جو کسی بھی لحاظ سے تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔
معزز سامعین و قارئین۔۔! میں ہوں آپکی میزبان مہوش صدیق اور آج ہم اپنی مہمان سے انکی شخصیت کے چند پہلو جاننے کی کوشش کریں گے۔
“زوئی راجپوت” نے اپنے رائٹنگ کیریئر کا آغاز آنلائن پلیٹ فارم سے کیا جس میں انہوں نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔انکی مشہور و معروف تحاریر میں بےشمار ناولز،افسانے اور ناولٹ شامل ہیں۔۔جنہوں نے ان کو شہرت کی بلندیوں کی طرف گامزن کیا۔۔
? ناولز لسٹ۔۔۔۔
1۔رقصِ آتش
2۔آئینہ (پوشیدہ دنیا)
?افسانے:
1۔ چھوٹی دنیا
2۔بھروسہ گناہ تو نہیں
3۔میں کون
4۔ابلیس
5۔ستم
?English short story:
1۔ Black heart
صرف یہی نہیں انہوں نے اپنے معیاری شاعری کے ذریعے بطور لکھاری اپنا خوب لوہا منوایا۔۔۔۔۔بطور لکھاری ان کا لکھا گیا ایک ایک لفظ لوگوں کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑ جاتا ہے۔
ایک لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ” زوئی راجپوت”اپنے گھر گرہستی کے معاملات کو بھی بہت اچھے سے سنبھال رہی ہیں۔
میں نے انکی شخصیت میں ہمیشہ پیار،محبت اور اپنے رشتوں کو لے کر بہت اپنا پن دیکھا ہے۔۔۔انکی محنت اور لگن نے ہمیشہ مجھے انسپائر کیا ہے۔۔ہر بڑے چھوٹے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔۔دوستوں کے ساتھ وفاداری،مخلصی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے فیس بک کے ہر پلیٹ فارم پر اپنے اس ہنر کے ذریعے لوگوں کی داد وصول کی ہے۔۔مقابلے جیتنے کی لگن نے ان کی شہرت کو مزید چار چاند لگا دیئے ہیں۔ماشاءاللہ
انہوں نے “راہ ادب” کے پلیٹ فارم پر ایک سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے۔۔۔”چراغ ڈائجسٹ” میں انہوں نے دو سرٹیفیکیٹ حاصل کیے ہیں ۔۔۔اور مزید دو سرٹیفیکیٹ انہوں نے “اردو ناولز پلیٹ فارم” پر ہوئے مقابلوں میں بھی حاصل کیے ہیں ۔
ان کے اعزازات کی تو ایک لمبی فہرست ہے ماشاءاللہ جسے اس ایک نشست میں بیان کرنا تھوڑا مشکل امر ہے۔۔انہوں نے اپنے اس کیریئر میں بےشمار کامیابیاں حاصل کیں۔۔۔انہی خصوصیات کی وجہ سے اگر انہیں ادبی دنیا کی “گوہر نایاب” کا نام دیا جائے تو یہ غلط نہیں ہو گا۔
کیسے مزاج ہیں؟
آپ سنائیں ؟
✧ الحمدللہ بلکل ٹھیک آپ کی دعائیں ہیں بس ۔
جی تو پھر سوالات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
?میرا پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کا نام زوئی راجپوت ہے۔۔اگر زندگی میں کبھی موقع ملے تو کیا آپ اپنا کوئی اور قلمی نام رکھنا چاہیں گی؟
✧ جی نہیں اگر کبھی موقع ملے بھی تب بھی میں یہ نام نہیں بدلنا چاہوں گی ۔
?آپ کی جائے پیدائش کیا ہے؟
✧ میری جائے پیدائش پنجاب کے ضلع شیخو پورہ کا ایک قدیم گاؤں بڑج اٹاری ہے ۔
?دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کہاں تک حاصل کی؟
✧ الحمدللہ تعلیم جتنی بھی حاصل کی جائے اتنی کم ہے لیکن میں بنیادی دینی تعلیم دس سال کی عمر میں مکمل کی تھی اور دنیاوی تعلیم ابھی جاری ہے۔ تھرڈ ائیر کی سٹوڈنٹ ہوں کچھ وجوہات کی وجہ سے میری پڑھائی رک گئی تھی جو کچھ عرصہ پہلے ہی دوبارہ شروع کی ہے ۔۔
?۔آپ کو لکھنے کا شوق کب پیدا ہوا؟ اور ایک قاری سے لکھاری بننے کی کوئی وجہ؟ کوئی انسپریشن؟
✧ لاک ڈاون کے دوران میں ڈائری لکھتی تھی جو میرے اندر موجود سوالوں پر مبنی تھی لیکن میں نے کبھی بھی آنلائن پوسٹ کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا ۔ ناولز پڑھنا میں نے اپنے کالج جانے کے بعد شروع کیا تھا اور کئی ناولز افسانے پڑھنے کے بعد بہت سے سوال ذہن میں بیدار ہوتے تھے جس کی وجہ سے ڈائری لکھنا شروع کی اور یہ ہی میرے قاری سے لکھاری بننے کی اصل وجہ بنی ۔اور جہاں تک رہی انسپارئریش کی بات تو ان میں بہت سے نامور لکھاری شامل ہے جن میں “عمیرہ احمد اور نمرہ احمد” سرفہرست ہیں ۔
?۔یہ احساس کب ہوا کہ آپ لکھ سکتی ہیں؟
✧2021 میں میری بڑی بہن اور عزیز دوست کی طرف سے ملی حوصلہ افزائی سے مجھے یہ احساس ہوا کہ میں بھی لکھ سکتی ہوں اور تب میں نے باقاعدہ اپنا پیج بنایا اور اپنا پہلا ناول لکھا ۔
?آپ نے اپنی گھر گرہستی کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ماشاءاللہ اتنے ناولز لکھے ہیں۔۔یہ لگن ثابت کرتی ہے کہ لکھنا آپ کا ایک جنون ہے جسے آپ اپنے ساتھ ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔۔۔اس کے بغیر گزارہ ممکن نہیں ۔۔کیا زندگی میں کبھی اس جنون کو ماند پڑتے دیکھا ؟
✧ میرا ماننا یہ ہے کہ جنون کبھی بھی ماند نہیں پڑتا اور آپ نے بلکل ٹھیک کہا کہ لکھنا میرا جنون ہی بن چکا ہے ۔
?۔سب سے پہلے اردو ادب کی کونسی صنف پہ طبع آزمائی کی؟ اور کس حد تک کامیاب ہوئیں؟
✧ میں نے سب سے پہلے اپنے پیج زوئی راجپوت ناولز سے ہی شروعات کی اور پھر اسے مختلف گروپوں میں بھی شائع کیا جن میں اُردو ناولنیز اور راہِ ادب سرفہرست ہیں ۔
?۔اپنے خیال کو قرطاس پر اتارنے کے بعد اِسے کسی پلیٹ فارم تک کیسے لائیں؟ اس میں کس قسم کی مشکلات پیش آئیں؟
✧ فلحال تو میں نے کسی بھی ویب سائٹ کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن اپنے آئیندہ آنے والے ناول کو ویب پر دینے کا سوچا ضرور ہے
?۔گھر والوں کا ردِعمل کیسا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ آپ ایک لکھاری ہیں؟
✧ میرے لکھنے کے بارے میں میں نے شروع سے ہی اپنے گھر والوں کو بتا دیا تھا میرے لکھنے پر کبھی بھی میرے گھر والوں کو اعتراض نہیں ہوا تھا وہ الگ بات ہے کے شروع شروع میں کافی مزاق بنا تھا کیونکہ سنا تو ہو گا ہی” گھر کی مرغی دال برابر “
?۔ کس فرد نے سب سے زیادہ سپورٹ کیا اس کیرئیر میں؟
✧ مجھے سب سے زیادہ سپورٹ میری بہنوں نے کیا تھا ۔
?۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اپنے کرداروں کے ذریعے اپنے قارئین کیلئے ایک خوبصورت روشنی بکھیرتی ہیں لیکن جب آپ لکھ رہی ہوتی ہیں تو آپکا اہم نقطۂ نظر کیا ہوتا ہے اپنے لفظوں سے روشنائی بکھیرنا یا کہانی کی جانب قاری کی توجہ مرکوز کروانا؟
✧ تخلیقی کرداروں کے ذریعے حقیقت سے روشناس کروانا۔ میری ہر تحریر میں میری یہ ہی کوشش ہوتی ہے کے میرے لکھے سے کسی کی اصلاح ہو ۔۔۔
?۔آپ نے سب سے پہلے لکھنے کےلئے اردو ادب کی کس صنف کو چُنا؟ اور کیوں؟
✧ میں نے اردو ادب میں لکھنے کا آغاز شعر و شاعری سے ہی کیا تھا اور ان کے بعد میں نے افسانہ اور ناول لکھنا شروع کیے تھے
?آپ کے نزدیک اردو ادب کی کیا اہمیت ہے؟ آجکل کے رائٹرز اردو ادب کو ایک ورثہ کی طرح آگے بڑھا رہے یا اس کی شہرت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے؟کیا اردو ادب آج محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں؟
✧ اُردو ادب کی اہمیت میرے نزدیک یہ ہے کہ یہ ایک پاکستانی کی پہچان ہے ۔ اور جہاں تک رہی بات اردو ادب کے محفوظ ہاتھوں میں ہونے کی تو میرا جواب ہے ہاں بھی اور نہ بھی کیونکہ کچھ لوگ ہیں جو اردو ادب کو غلط انداز میں بیان کرتے ہیں لیکن وہی کچھ لوگ اس کی اہمیت کو جانتے ہوئے اس کو نہ صرف خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہیں بلکہ اپنے لکھے سے کسی کی اصلاح کا باعث بھی بنتے ہیں ۔۔۔
?۔آپ نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے ناولز اور افسانوں لکھے ہیں ماشاءاللہ۔۔۔اپنے تحریر کے کس کردار کو آپ نے دل سے لکھا؟
✧ ویسے تو میرا ہر کردار ہی میں بہت دلجوئی سے لکھتی ہوں لیکن ایک کردار ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے پر میں اس کردار کا نام ابھی بتا نہیں سکتی ان شاءاللہ وقت انے پر ضرور بتاؤ گی ۔۔۔
?۔کیا آپ کی تحاریر میں حقیقت اپنی جھلک دکھاتی ہے؟
✧ میری اولین کوشش یہ ہی ہوتی ہے کے میں حقیقی چیزوں پر لکھوں میری اب تک کی لکھی ہر تحریر حقیقت کی جھلک دیکھاتی ہے ۔
?”رقص آتش”ناول کی کہانی بہت دلچسپ ہے ماشاءاللہ۔۔آپ نے اس کا نام خود رکھا یا کسی دوست نے ریکمنڈ کیا۔؟
✧ میرے اس ناول کا نام میری بہت ہی پیاری بہت بہت عزیز دوست “صنم آفریدی ” نے ریکمنڈ کیا تھا ۔
?۔آپ کو حقیقت پر لکھنا پسند ہے یا فینٹسی؟
✧ مجھے ان دونوں پر لکھنا پسند ہے حقیقت پر میں کئی تحریریں لکھ چکی ہوں پر اب فینٹسی پر بھی لکھ رہی ہوں جو ان شاءاللہ بہت جلد آپ کو پڑھنے کو ملے گی۔
?۔آپ کہانی اپنی مرضی سے لکھتی ہیں یا ویسی جیسے آپ کے قاری کہتے ہیں؟
✧ میری تمام کہانیاں میری مرضی کے مطابق ہی لکھی گئی ہیں ۔
?۔آپ اپنے آپ کو آئندہ سالوں میں رائٹنگ کیرئیر کے حوالے سے کس مقام پر دیکھ رہی ہیں؟ کہاں تک اچیو کر پائیں گی اس فیلڈ میں؟
✧ انسان کامیابی کی جتنی خواہش کرے اتنی کم لگتی ہے ۔ پر اللّٰہ کے فیصلوں کے آگے کس کا زور چلا ہے ۔ اگر اللّٰہ نے چاہا تو ان شاءاللہ ایک دن ضرور آسمان کی بلندیوں کو چھووں گی ۔
?۔کبھی ایسا ہوا کہ آپ لکھنے سے اکتا گئی ہوں؟
✧ کئی بار ہوا ہے ایسا کہ میں اپنی ہر تفریح سے اکتا گئی ہوں اور تب کسی پرسکوں خاموش جگہ پر قیام کرنے کا دل کرتا ہے ۔
?۔کس ہم عصر لکھاری کو پڑھنے کا شغف رکھتی ہیں؟ اور اُس لکھاری کی کوئی خاص بات؟
✧ بہت سے ہیں پر نام میں ابھی صرف چار لوں گی ۔۔
پہلا آرجے رائٹس اور دوسرا مدیحہ شاہ تیسرا رخشی اویس ہے اور اخر میں بذات خود مہوش صدیق ہاہاہاہاہاہاہا ۔ ان لکھاریوں کے لکھنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے ۔
?کوئی نوآموز لکھاری جو آپ کو بہت پسند ہو؟جس کی کامیابی کے بارے میں آپ ابھی سے پیشین گوئی کر سکتی ہیں؟
✧ جی بلکل ایسے کچھ لکھاری ہیں جو میرے نزدیک بہت کامیاب ہونگے ۔۔
?۔آپکی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟
✧ میری سب سے بڑی کمزوری میرا ڈر ہے ۔
?۔آپ کی طاقت کیا ہے؟
✧ میری سب سے بڑی طاقت میرا نڈر ہونا یعنی اپنی کمزوری پر قابو پا لینا ہے پر دوسرے لحاظ سے میری سب سے بڑی طاقت میرا دین اور گھر والے ہیں ۔۔۔
?۔آپکے ذاتی مشاغل اور دلچسپیاں کیا ہیں؟
✧ سنگنگ ، ڈرائنگ ، ایڈیٹنگ ، اور شعر و شاعری ، ناول پڑھنا گھر کو سنبھالنا اور کوکنگ بس یہ ہی سب ( کچھ زیادہ نہیں) ہاہاہاہاہاہاہا
?۔آپکا پسندیدہ رنگ ؟اور پسندیدہ کھانا ؟
✧ رنگوں میں مجھے بلڈ ریڈ اور بلیک پسند ہے۔ اور کھانے میں جنک فوڈ ہوں تو برگر یا چاکلیٹ ویسے گھر کے کھانے ہی کھاتی ہوں جن میں میرا پسندیدہ ابھی تک تو کوئی بھی نہیں ہے
?۔آپکا پسندیدہ شعر اور شاعر کا نام ؟
✧ شعر بہت نظر سے گزرے پر میری پسندیدہ ایک نظم ہے جو کے ہمارے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کی قلم سے لکھی گئی ہے اور ان کی کتاب بانگِ درا میں موجود ہے نظم کا نام ” شکوہ جواب شکوہ “ہے ۔
?ناول لکھنا پسند ہے یا افسانہ نگاری؟کس کو لکھنے میں بہت مزہ آتا ہے؟
✧ یہ دونوں اپنا الگ الگ مقام رکھتی ہیں اور مجھے یہ دونوں لکھنے بہت پسند ہیں ۔
? بہت مدت کے بعد کوئی یاد آیا
وہ اپنا نہ تھا نہ تھا وہ پرایا۔۔۔۔۔
وجہ تو تھا وہ انسو کی
پھر سوچ کے یوں بہلا کہ تھا وہ برا سایہ
وہ آیا تو تھا بہار بن کے
گیا تو میری رت بھی بیچ آیا
وہ تجارتی تھا منافع پرست تھا
جو دکھا اسے گھاٹا تو چھوڑ آیا
آپکے الفاظ بہت تاثیر رکھتے ہیں ماشاءاللہ۔۔کس شاعر کو پڑھنے کے بعد لکھنے کا شوق پیدا ہوا؟یا پھر یہ ایک خداداد صلاحیت ہے جو پہلے سے ہی آپ کے اندر موجود ہے؟
✧ کہہ سکتے ہیں کے یہ صلاحیت میرے اندر پہلے سے ہی موجود تھی پر کبھی آزما کر نہیں دیکھی تھی۔۔۔
?۔ضرورت پڑنے پر کبھی اپنے قلم کو پیسوں پر ترجیح دیں گی؟
✧ پیسہ ازل سے ہی بنیادی ضرورت رہا ہے ۔ اگر کبھی ایسا موقع آیا بھی تو میں اپنے اللّٰہ کی طرف رجوع کروں گی کیونکہ وہ بہترین راہ دیکھانے والا ہے
?۔آپکی کون سی تحریر آپکے دل کے قریب ہے؟اور کیوں؟
✧ میری تحریر” کٹھن راستے” میرے دل کے بہت قریب ہے جس کی وجہ اس کا حقیقت ہونا ہے ۔۔۔
?سنو۔۔۔
کچھ کہنا ہے تم سے
چھوڑ دو یہ منافقی رستہ
نہیں ملے گا کچھ تمہیں ان مسافتوں میں
نہیں بچے گا کچھ ان منزلوں کی لت میں۔۔
سنو ۔۔
چھوڑ دو یہ دل لگی
یہ ہے آسیب سایہ ہے بری نظر بھی
جس لگ گئی ہوا خاک وہ
جو ہے بچ گیا صرف راکھ ہے وہ۔۔
سنو ۔۔۔
یہ مشورہ ہے دل سے
نہ کرو محبت ہر کسی سے
یہ پاک جزبہ خدا کی نعمت
یہ اونچا رتبہ خدا کی رحمت
سنو ۔۔۔
لوٹ آؤ یہ یہ حیوانی در سے
رسوائی ذلت اور عذابِ نار سے
نہیں اس کی بعد واپسی کا کوئی رستہ
پھر نہ معافی نہ مہلت نہ اور کوئی وقتِ آرستہ
سنو
مجھے کہنا ہے تم سے
چھوڑ دو یہ منافقی رستہ
آپکے نزدیک دوستی کیا ہے؟اور زندگی میں مخلص دوستوں کا ہونا کتنا ضروری ہے؟
✧ دوستی ایک پاک رشتہ ہے جو کبھی میلا نہیں ہو سکتا اور میرے نزدیک مخلص دوست کا زندگی میں ہونا سانس لینے جتنا ضروری ہے
?۔آپ کا افسانہ”بھروسہ گناہ تو نہیں “کا نام بہت خوبصورت ہے یقیناً کہانی بھی خوبصورت ہوگی کیا سوچ کر لکھا آپ نے یہ افسانہ؟ کوئی خاص پیغام جو آپ اس ناول کے ذریعے دینا چاہ رہی ہوں..۔۔۔۔۔۔؟
✧ جی بلکل یہ افسانہ بہت ہی واضح پیغام اپنے اندر رکھے ہوئے ہے جو اس کے نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے اس افسانے کو لکھنے کا مقصد ان لوگوں کو آگاہی دینا تھا جو کسی پر بھی اندھا اعتماد کر لیتے ہیں اور نتیجتاً چوٹ کھاتے ہیں ۔
?۔آپ نے ناول کا اختتام پہلے سے سوچ کر رکھا ہوتا یا وقت آنے پر کہانی اپنا اختتام خود لکھواتی ہے؟
✧ میری ہر تحریر اپنا اختتام خود لکھواتی ہے ۔
?آپکے ناولز اور افسانوں کے نام بہت اٹریکٹ کرتے ہیں؟ یہ سارے نام آپ نے خود رکھے یا کوئی اور بھی سجیسٹ کرتا ہے؟
✧ میرے پہلے ناول رقصِ آتش کے علاؤہ باقی ساری تحریروں کے نام میں نے خود رکھے ہیں ۔
?۔رائٹنگ بلاک کا شکار ہوئی ہیں کبھی؟ اس سے ایک لکھاری کیسے نمٹ سکتا ہے؟
✧ جی نہیں ابھی تک ایسی کسی بھی صورتحال سے سامنا نہیں ہوا اور اللّٰہ سے دعا ہے کہ ہو بھی نہ ۔
?بہت سے لکھاری جنہوں نے ایمانداری کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے ان میں سے اب بہت سے شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ فلاں ویب سائٹ نے ان کے حقوق سلب کر لیے فلاں نے ان کے حق کی کمائی خود کھاتے ہوئے ان کے حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں۔۔آجکل کی نیو جنریشن اس ازیت ناک صورتحال سے خود کو کیسے بچا سکتی ہے؟
✧ میں اس بارے میں اتنا خاص علم تو نہیں رکھتی پر پھر کہوں گی کے احتیاط علاج سے بہتر ہے پہلے پوری معلومات اکھٹی کر لیں اس کے بعد اپنی تحریریں کسی ویب کو دیں ۔
?”وقت خود بدلتا ہے حالات ، واقعات ، زمانے اور لوگ سب خود ہی تو بدلتے ہیں اور اسی کے ساتھ ہماری سوچ بھی مثبت اور منفی میں بدل جاتی ہے لیکن یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم مثبت چیزوں کو اپناتے ہیں یا منفی کو۔۔۔ “
ماشاءاللہ بہت عمدہ الفاظ۔۔آپ نے اپنی کہانیوں کے ذریعے اردو ادب کو ایک الگ لیول تک پہنچا دیا ہے۔۔لکھتے ہوئے آپ کن چیزوں کو سب سے زیادہ مدنظر رکھتی ہیں؟
✧ لکھتے ہوئے میں ان چیزوں کو مدنظر رکھتی ہوں جن پر بہت کم بات ہوتی ہے یا یہ سمجھ لیں کے لوگ کرنا نہیں چاہتے ۔
?یقینا آپ ایک نڈر لڑکی ہیں۔۔بطور لکھاری کیا کبھی کسی نے آپ کے حقوق سلب کیے؟اگر ہاں تو آپ نے اس صورتحال سے خود کو کیسے باہر نکالا؟
✧ میرے ساتھ ابھی تک ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا اور اللّٰہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کے کبھی ایسا واقع پیش آئے گا بھی نہیں ۔
?۔کہانی خود آپنے آپ کو لکھواتی ہے یا آپ اسے لکھتے ہیں؟اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
✧ میرے نزدیک کہانی اپنا آپ خود لکھواتی ہے۔ میں جب بھی کسی کردار کو لکھتی ہوں تو اس کی جگہ خود کو رکھ کر لکھتی ہوں کئی موڑ اور کئی باتیں بدلنی بھی پڑتی ہیں جس سے پوری کہانی کا منظر بدل جاتا ہے اس لیے میرا ماننا یہ ہی ہے کہ کہانی اپنے آپ کو خود لکھواتی ہے
?۔زندگی کو کس نظریے سے دیکھتی ہیں بوجھ یا خوبصورت؟ اور خوبصورت تو کس طرح سے؟ اگر بوجھ تو آخر کیوں؟
✧ یہ حالات پر منحصر ہے وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا اس لیے آپ کے زندگی کو لے کر نظریات بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں ہاں پر انسان کو ہر حالات میں جینا آنا چاہیے۔
?”ہر کھیل آپ کے ہاتھ کا بھی نہیں کچھ چالیں قسمت بھی چلتی ہے پر کوئی سمجھتا کیوں نہیں دل دکھا کر وقت گزرنے کے بعد کہنا یہ تو سب قسمت کا لکھا تھا۔
کبھی کبھی اس لفظ سے انتہا کی نفرت ہوتی ہے جو پتہ نہیں کیوں لیکن ہماری ہر بے بسی کی کہانی کے پیچھے چھپا ہوتا ہے۔ “
بہت گہری باتیں لکھ رکھی ہیں آپ نے ماشاءاللہ۔۔اتنی چھوٹی سی عمر میں یہ سب لکھتے ہوئے آپ کی ذہنی کیفیت کیا ہوتی ہے؟
✧ ہاہ یہ بتانا تھوڑا مشکل ہے کے ذہنی کیفیت کیا ہوتی ہے بس یہ سمجھ لیں کے عجیب ہوتی ہے ہاہاہاہاہاہاہا ۔۔
?کوئی ایسا خوشگوار اور ناخوشگوار واقعہ جو آپ بھولنا بھی چاہیں تو کبھی نہیں بھول پاتیں؟
✧ بہت سے واقعات ہیں لیکن دو واقعات ہیں جو میرے ذہن میں آج بھی تازہ ہیں جن میں ایک خوشگوار اور دوسرا ناخوشگوار تھا ۔
خوشگوار واقعہ میرے بابا کا میری سالگرہ پر پہلی بار تحفہ دینا تھا جو کہ آج بھی میرے پاس محفوظ ہے ۔۔۔
اور نا خوشگوار وقعہ ایک بہت ہی عزیز دوست کا کھو جانا تھا ۔
?انسان غلطیوں کا پتلا ہے۔۔اگر آپ کو جائز بات کو لے کر کسی پر غصہ آئے تو اسے کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟
✧ ایک ہی حل ہے اگر وہ وجود چھوٹا ہوا تو اس کو غلطی کا احساس دلا کے بات ختم پر اگر وہ وجود عمر یا رشتے میں بڑا ہوا تو خاموشی بہتر ہے ۔ پر میں غصہ کنٹرول نہیں کر پاتی تو میں اپنے تکیے کی شامت لے آتی ہوں ۔۔
?کیریئر کے آغاز میں اس قدر پذیرائی ملنے پر آپکے احساسات کیا ہیں؟
✧ رب تعالیٰ کی شکر گزار ہوں جس نے میرے لفظوں میں اتنا اثر رکھا کے وہ قارئین پر اپنا اثر چھوڑ سکیں اور اس سب کے بعد ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جن لوگوں نے میری اصلاح کی ۔
?۔آنے والی نئی تصنیف کا نام اور صنف؟
✧ میری آنے والی نئی تصنیف کا نام آئینہ (پوشیدہ دنیا) ہے جو ایک ڈراؤنی کہانی ہے لیکن میرا مقصد لوگوں کو ڈرانا بلکل بھی نہیں بلکہ یہ کہانی ایک پیغام لے کر آئے گی جو لوگوں کی اصلاح کا باعث بنے گا ان شاءاللہ ۔
?آپکا کوئی ایسا ناول جسے آپ سب سے پہلے کتابی صورت میں اپنی بک شیلف میں دیکھنا پسند کریں گی؟
✧ جی بلکل میرا ناول “کھٹن راستے “میں سب سے پہلے کتابی صورت میں دیکھنا چاہوں گی کیونکہ یہ کہانی دل کے بہت بہت قریب ہے ۔۔
?چلو لکھتے ہیں خاکہ ذات یارو۔۔۔۔
اس کے حسن و فطرت کی بات یارو
اس کے لب تھے پنکھڑی گلاب کی سی
اس کے نین نشے کا جام یارو
وہ جو بولے تو جھڑتے تھے پھول لب سے
الفاظ اس کے دو دھاری تلوار یارو۔۔۔۔۔۔
اس کے ہونٹ کے نیچلے نے تل نے بھی
کیا دل کا قتل عام یارو
اس کے ہاتھ کی مخروطی انگلیاں
چھیڑے میرے دل کے تار یارو
وہ مکمل حسن کا مجسمہ
میں مرید اس کے دیدار یارو۔
بدقسمتی سے آجکل کے دور میں خوب سیرتی سے زیادہ خوبصورتی کو ترجیح دی جاتی ہے۔۔۔اس اہم موضوع پر آپکا نقطہ نظر کیا ہے؟اپنے ریڈرز کو کیا پیغام دینا چاہیں گی؟
✧ میرے نزدیک ہر چہرہ ہر جنس ہر چیز خوبصورت ہے کیونکہ اس کو تخلیق کرنے والا بے انتہا خوبصورت ہے اور ان سب چیزوں پر سوال اٹھانا احمق پن ہو گا ۔ پر ہمارے معاشرے میں یہ بات معنی نہیں رکھتی جو کے ماحول پر برا اثر پیدا کرتی ہے ۔ اور گناہ میں اضافے کا باعث بنتی ہے
?۔آپ نے زندگی اور حالات سے کیا سیکھا؟
✧ خاموشی ، صبر ،محنت ، اور دعا یہ سب میں نے اپنی زندگی اور حالات سے سیکھا ہے ۔
?۔اپنے قلم کیلئے کوئی قیمتی الفاظ؟
✧ صرف ایک بات کہ اللّٰہ اسے ہر بڑی نظر سے بچائے۔ آمین ثم آمین ۔
?۔زندگی جینے کا کوئی ایک قول/ اصول بتائیں..
✧ سنو سب کی کرو من کی پر موقع محل کو مدنظر رکھ کر ۔
?۔قارئین کی نذر کوئی پیغام؟
✧ اپنا ساتھ یوں ہی برقرار رکھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
?ناول نگری گروپ کے لئے چند الفاظ۔۔
✧ جی بلکل میں کہنا چاہوں گی کے محنت اور لگن جاری رکھیں اللّٰہ آپ سب کو کامیاب کرے آمین ثم آمین ۔
تو یہ تھیں مشہور و معروف رائٹر “زوئی راجپوت”جنھیں کسی تعریف کی ضرورت نہیں،زوئی صاحبہ آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر ہمیں دیا اور ہماری اس نششت کا حصہ بنیں۔
نوازش مہوش صدیق!
اب مجھے اور زوئی کو اجازت دیں،اللہ حافظ
معزز قارئین۔۔! اگر آپ ان کی شخصیت کے بارے میں مزید سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹ باکس میں بتاتے جائیں ہم وہ سوال بھی اپنے مہمانوں تک پہنچائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں ہمارے مہمان آپ کے ہر سوال کا جواب ضرور دیں گے۔۔
آپ کا بہت بہت شکریہ زوئی آپ نے ہمارے گروپ کے لئے وقت نکالا۔
فی امان اللہ ❤️