Heart touching Beautiful Dua by Mehwish siddique

Dua e khair

میرے مولا!ہمیں

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جیسا انفاق عطا فرما۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا انصاف کرنے والا بنا۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ جیسا غنی بنا۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ جیسی بہادری عطا فرما۔حضرت امام حسن جیسی خوبصورتی عطا فرما۔

حضرت امام حسین جیسی شہادت عطا فرما۔

صحابہ کرام جیسی صحبت عطا فرما۔

حضرت بلال جیسی حلاوت آمیز آواز عطا فرما۔

حضرت خباب جیسی ثابت قدمی عطا فرما۔

حضرت ایوب جیسا صبر عطا فرما۔

حضرت ابوہریرہ جیسا حافظہ عطا فرما۔

حضرت عباس جیسا فقہی بنا۔

حضرت ابراہیم جیسی حلیمی عطا فرما۔

فاطمہ زہرا جیسی حیا کی چادر عطا فرما۔

ازواج مطہرات جیسی پاکیزگی عطا فرما۔

ان سب کی صفات کا مرکب ایک ہی ذات ہے۔۔

خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم

جیسا کامل اسوہ حسنہ عطا فرما۔

ہمارے أخلاق کو اپنی رضا کے مطابق ڈھال دے۔۔

ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں کی فہرست میں شامل کر لے۔ہمارے گناہ آپکی بخشش کے طلبگار ہیں۔

ہمیں معاف فرما۔

ہماری عزت کی حفاظت فرما۔

مجھ سمیت تمام امت مسلمہ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں نصیب فرما۔

خوش رہیں آباد رہیں دعاؤں میں یاد رکھیں

جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔

#مہوش_صدیق

#seekhnekasafar

2 thoughts on “Heart touching Beautiful Dua by Mehwish siddique

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights