Iqbal Day Poetry Best Urdu informative motivational based Article by Taveela Asif

Iqbal Day Poetry Best Urdu informative Article by Taveela Asif

#اقبال ڈے#

نو نومبراقبال مشرق کی یاد میں منایا جانے والا دن!!!

یاد دہانی ان تمام اسباق کی جنہیں ہم شاید بھول چکے ہیں۔۔!! دو دن پہلے ایک سیمینار میں اقبال کے اسباق دہرائے گئے، تب سے محو حیرت ہوں کہ ہم کہاں سے اقبال یا شاہین کہلانے کے لائق؟

اقبال “فراق” کا خواہش مند اور ہم “وصل” کے طالب۔۔۔

وہ “جرات اور بہادری” کا مظہر اور ہم چھوٹی سی بات ہر ڈر جانے والے۔۔۔

وہ “فقر و استغنیٰ” کا درس دینے والا اور ہم “محبتوں کے بھکاری”۔۔۔۔۔

وہ “آزادی” کا خواب دیکھنے والا اور ہم “غلامی کی نیند” سونے والے۔۔۔

مگر۔۔۔۔!!!! اقبال “مایوس” نہیں تھا۔۔۔۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی بلکہ وہ “دعاگو” تھا۔۔۔۔

جوانوں کو سوزِ جگر بخش دےمرا عشق، میری نظر بخش دےتڑپنے پھٹرکنے کی توفیق دے

دلِ مرتضیٰؓ،

سوزِ صدّیقؓ

دےمری ناؤ گِرداب سے پار کر یہ ثابت ہے تُو اس کو سیّار کر جگر سے وہی تِیر پھر پار کر

تمنّا کو سِینوں میں بیدار کر(آمین)

اگر آج بھی کوئی بدلنا چاہے تو چند اصول اپنا لے۔ شاہین کی تیز نگاہ(نگاہ جتنی پاک ہو گی،بصیرت اور بصارت اتنی تیز ہو گی)۔۔۔۔

اونچی اڑان( جتنا درگزر کرنا سیکھیں گے، اتنی اونچی منزل ملے گی)۔۔۔۔

خلوت پسندی (تنہائیوں کو پاک اور پائیدار کرنا)….. درویشانہ صفت(محبتوں سے آزاد اور غنی ہونا)….

اپنا شکار خود کرنا(کبھی کسی دوسرے کی جیت کو اپنے نام نہ کرنا)۔۔۔

آخر پر صرف ایک سوال❗

کبھی اے نوجواں مسلم! تدبّر بھی کِیا تُو نےوہ کیا گردُوں تھا تُو جس کا ہے اک ٹُوٹا ہوا تاراتجھے اس قوم نے پالا ہے آغوشِ محبّت میں کُچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاجِ سرِ دارا

#آباد رہیں#

تاویلہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights