Kaatib e Taqdeer Motivational Islamic based Article by Mehwish Siddique

❣️کاتب تقدیر ❣️

ازقلم:مہوش صدیق

جب ایک انسان تقدیر کے لکھے فیصلے کو دل سے تسلیم نہ کرے تب اس کے دل و دماغ میں ایک عجیب سی سرد جنگ چھڑ جاتی ہے۔۔چین لٹ جاتا ہے۔۔حالت غیر ہو جاتی ہے۔۔نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔زبان سے کفریہ کلمات ادا ہونے لگتے ہیں۔

لیکن اگر یہی انسان تقدیر کے لکھے فیصلے کو اپنی قسمت کا لکھا اور رب کی رضا سمجھ کر قبول کر لے تو اس کا پورا وجود سکون کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔۔

کوئی کسک باقی نہیں رہتی۔۔شکوے دم توڑ دیتے ہیں۔بےشک اللہ ہی کو حکمت پر مبنی فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔۔۔۔

وہ دانا ہے۔۔وہ منصف اعظم ہے۔ اس کاتب تقدیر کے فیصلے پر سوال اٹھانے کی جرات کر بھی کون سکتا ہے؟؟؟کیا ہم اس سے زیادہ سمجھدار ہیں؟

ہم تو اتنے عقل کے کچے ہیں کہ ہمیں یہ تک نہیں پتہ کہ کیا چیز ہمارے حق میں بہتر ہے اور کیا نہیں؟

مستقبل کا علم صرف خدا کے پاس ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔ہر حال میں اللہ پر اپنے توکل کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔یقین رکھو وہ تمہارے اور میرے ساتھ کبھی کچھ غلط نہیں ہونے دے گا۔۔

جب ہم اس پر بھروسہ کرتے ہیں تو وہ ہمیں مایوسی کے حوالے نہیں کرتا۔وہ ہمیں اندھیرے میں بھٹکنے کیلئے تنہا نہیں چھوڑتا۔۔دیر ہو یا سویر بالآخر وہ ہماری جھولیاں خوشیوں سے بھر ہی دیتا ہے۔

یہ تو اپنے اپنے نصیب کی بات ہے۔۔کسی کو کم مقدار میں ملتی ہیں اور کسی کو زیادہ مقدار میں مل جاتی ہیں۔غم ہو یا خوشی ہر حالت میں اللہ پر توکل کا دامن تھامے رکھنا ہی اصل عبادت ہے۔۔۔۔

اللہ تعالٰی ہم سب کو قلبی سکون عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

خوش رہیں آباد رہیں آمین ثم آمین۔دعاؤں میں یاد رکھیں جزاکم اللہ خیرا۔

#مہوش_صدیق

#seekhnekasafar

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights