
# میرا_بھائی_میری_زندگی#
♥️انہیں دھوپ پسند اور مجھے چھاؤں♥️
سورج کی تمتماتی روشنی کو سینکنا انہیں بہت بھلا محسوس ہوتا تھا۔میں انکی خاطر دھوپ میں بیٹھی چہرے پر ہاتھ کا سایہ فگن کیے محو گفتگو تھی۔چند ہی منٹ گزرنے کی دیر تھی کہ دھوپ کرنوں کی تمازت کی وجہ سے میرے سفید پپوٹے سرخ ڈوروں سے بھر گئے۔باتوں کے دوران اچانک انکی نگاہ میری آنکھوں کی بڑھتی سرخی کی طرف اٹھ گئی۔اس منظر کو دیکھتے انہوں نے بنا کسی پر ظاہر کیے نہ صرف خود کی پسند کو بالائے طاق رکھا بلکہ غیر محسوس انداز میں وہاں بیٹھے تمام نفوس کو اپنے ساتھ لئے اس جگہ آ گئے جہاں مجھے بیٹھنا پسند تھا۔یہ تو صرف ایک چھوٹی سی مثال ہے۔جو انہیں دل سے اپنا مانتے ہیں انکے چہرے کی مسکان اور انکی خوشی کیلئے وہ زمین و آسمان ایک کر دینے کو تیار ہوتے ہیں۔انکی اس بےغرض محبت،فکرمند انداز،پسند و ناپسند کا خیال رکھنے کی وجہ سے میں خود کو دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی سمجھتی ہوں۔اللہ تعالٰی اس دنیا کی ساری خوشیاں میرے بھائی کے نصیب میں لکھ دے۔اور انہیں دنیا و آخرت کے ہر میدان میں کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین۔