
Heart touching dua

Motivational quotes
اے رب کریم!میرے والدین ، بھائیوں اور بہنوں سمیت تمام امت مسلمہ کی خوشیوں کی حفاظت فرما۔۔
دشمنوں کے شر سے محفوظ فرما۔۔
اے تمام مصائب کو ٹالنے والے مھیمن!ہماری مشکلات کا خاتمہ فرما۔۔
اے شفاء بخشنے والی ذات مبارکہ!ہم سب کو تمام بیماریوں سے نجات عطا فرما۔
اے رحمٰن و رحیم!ہم سب کو رحمت کی دولت سے مالا مال کر دے۔
اے عزت بخشنے والے!ہم سب بیٹیوں کی عصمت کی حفاظت فرما۔
اے دو جہاں کے مالک!ہمارے اعمال کو اپنی رضا کے مطابق ڈھال دے۔
اے برگزیدہ ہستی!ہم سب کو نیک و صالحین کی فہرست میں شامل کر دے۔
اے قہار!ہم سب کو اپنی ناراضگی سے پناہ عطا فرما۔
اے وکیل و ناصر!ہم سب کی مدد فرما۔اے مقتدر اعلی!ہم سب کو اپنا قرب عطا فرما۔
اے غفور صفت کے مالک!ہم سب کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما۔
اے سمیع الدعا!ہم سب کی فریاد سن لے۔
اے مجیب الدعوات!ہم سب کی دعاؤں کو قبولیت کا شرف عطا فرما دیجئے۔
آمین یا رب العالمین۔
میرے اور میرے اہل خانہ کے حق میں خصوصی دعا کیجئے گا۔
بہت شکریہ جزاک اللہ خیرا۔
#مہوش_صدیق
#seekhnekasafar