
شیخ کہتے ہیں کہ
” تمہارا نماز کے لیے تاخیر کرنا،جزا کے دن تمہارے حساب میں تاخیر کا باعث بنے گانماز میں تاخیر اتنی ہی کرو جتنی قیامت کے دن کی سختیاں سہنے کی طاقت رکھتے .ہو
اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتۡ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ کِتٰبًا مَّوۡقُوۡتًا ﴿۱۰۳﴾
پھرنماز درحقیقت ایسا فرض ہے جو پابندی وقت کے ساتھ اہل ایمان پر لازم کیا گیا ہے.
سورة النساء
نماز اللہ سے ملاقات کا ہی نام ہے جہاں سر سجدے میں جھکائے اپنے غم بانٹ آتے ہیں بوجھ اتار آتے ہیں.
میری پیاری زندگی بہت مشکل ہے نا..اللہ سے ملاقات کے بغیر تو پھر مشکل ترین ہو جائے گی یونہی شیطان الجھائے رکھے گا .
ہمیں اللہ کا قرب اس کی محبت اس کا ساتھ چاہیے نا ؟تو بس اب سے جیسے ہی اذان کی آواز کانوں میں آئے تو خود سے کہیں۔
میرے اللہ جان مجھے پکار رہے چھوڑ اور پھر سب چھوڑ چھاڑ کر دوڑی چلی جائیں ۔
وہ بھی آپ کو اپنے لیے خالص کرلے گا ۔آپ کی فکروں کو دور کر دے گا۔ دنیا جہاں کی رسوائی سے بچائے گا اور اپنی ایسی محبت ڈالے گا آپ کے دل میں کہ سارے غم بھول جائیں گی۔ ان شاءاللہ۔
اب سے ہمارا ٹاسک اپنی نمازوں کو باقاعدہ اور خوبصورت بنانا ہے۔
ان شاءاللہ