
نایاب لوگ
زبان سے بیان کیا دکھ تو ہر کوئی سن لیتا ہے۔۔۔ہنسی کے پیچھے چھپا درد محسوس کرنا کسی کسی کے بس کی بات ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ایک دوسرے کی تکلیف کا احساس ہی نہ ہو تو پھر وہ رشتہ کس کام کا۔۔؟؟؟خوشی میں تو سب ہی موجود ہوتے ہیں۔۔۔
جو لوگ آپکے دکھ کی گھڑی میں آپکے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں انہیں کبھی مت بھولیں۔۔وہی لوگ مخلص ہوتے ہیں۔۔باقی لوگوں کی طرح انہیں بدلے میں آپ سے کچھ نہیں چاہیے ہوتا۔۔
حالات جیسے بھی ہوں۔۔وہ صرف آپکا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔۔انہیں صرف آپکی خوشی عزیز ہوتی ہے۔
آپکے چہرے کی مسکراہٹ کو دیکھتے ان کی روح کو سکون ملتا ہے۔۔آپکی خوشی دیکھ کر ان کے چہرے کی رونق میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ایسے نایاب لوگ جہاں بھی ملیں۔۔ان کی قدر کرنا سیکھیں۔
#نایاب_لوگ
ازقلم:مہوش صدیق
#مہوش_صدیق
#seekhnekasafar