Saying Sorry and thanks to your friend is a good habit famous article by Mehwish siddique

کچھ عظیم دوست ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر کے سوری بولا جائے تو وہ الٹا اور ناراض ہو جاتے ہیں کہ بھئی ہمیں سوری اور تھینکس کیوں بولا۔۔یہ تو اجنبیت دکھا دی آپ نے۔

یاد رہے یہ اجنبیت نہیں ہوتی دوستوں سے معافی مانگنا اور شکریہ کہنا ایک اچھی عادت ہے۔۔

سوری اور تھینکس کہنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ خود کو نیچے جھکا رہے ہیں۔۔سوری کہنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی انا سے بھی زیادہ آپکے آپسی رشتے عزیز ہیں۔اگر غلطی کی ہو تو تسلیم کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔۔

اگر کوئی دوست آپ سے سوری کہے تو آپ اس بات کو ہمیشہ مثبت پہلو سے دیکھا کریں۔۔مقابل کے ضمیر نے اسے جھنجھوڑا ہے تبھی اس نے سوری کیا ہے ورنہ جن کو پرواہ نہیں ہوتی وہ تو کہتے ہیں کوئی جاتا ہے تو جائے بھاڑ میں۔۔ہمیں اس سے کیا۔انہیں کسی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔

زندگی میں ایسے دوستوں کی شمولیت واقعی ایک نعمت ہوتی ہے۔جنہیں آپکی عزت نفس مجروح ہو جانے کا بھی دکھ ہوتا ہے اس لئے آپ کے سوری کہنے پر ایسا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

میں خوش قسمت ہوں اللہ نے مجھے ایسے دوستوں سے نوازا ہے۔۔یہ لوگ میری زندگی کا بہترین اثاثہ جنہیں میں کبھی بھی کھونا نہیں چاہوں گی۔۔

کیا آپ کے پاس ایسے دوست ہیں جو آپ کی اتنی پرواہ کریں۔۔؟؟تو کمنٹ باکس میں انہیں مینشن ضرور کریں۔۔

Mention your those type friends

خوش رہیں آباد رہیں دعاؤں میں یاد رکھیں جزاکم اللہ

خیرا کثیرا۔۔

مہوش صدیق

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights