
#seekhnekasafar
…….میری زندگی کا اب تک کا حاصل …
کوئی زیادتی کرے بھی تو خاموش ہو جانا چاہیے۔۔اسی میں ہی ہماری بھلائی چھپی ہے۔فساد کے ڈر سے حق پر ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر لینا اللہ کو بےانتہا پسند ہے۔۔یقین سے کہہ سکتی ہوں بدلہ لے کر انسان کبھی مطمئن نہیں ہو سکتا۔۔مطمئن انسان تب ہوتا جب اس کا ذہن منفی کی بجائے مثبت پہلو سوچنے لگتا۔۔۔۔۔۔اگر ظلم ہو تو آواز ضرور اٹھانی چاہیے لیکن اگر معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا جائے تو وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔۔وہ بہترین انتقام لینے والا ہے۔کچھ وقت گزرنے کے بعد انسان کسی کی غلطی یا پھر زیادتی بھول جاتا ہے لیکن اللہ تعالٰی نہیں بھولتے۔۔اسی بات کو ذہن نشین کر لیں۔۔وہ رحیم ذات حقوق اللہ تو اپنی رحمت کی بدولت معاف کر دیتی ہے لیکن حقوق العباد کے معاملے میں وہ بہت زیادہ سخت ہے۔۔ظالم کو تب تک معاف نہیں کیا جاتا جب تک مقابل خود اسے معاف نہ کر دے۔۔اپنا ہر معاملہ اللہ کے سپرد کر کے بےفکر زندگی گزاریں۔۔۔
خوش رہیں آباد رہیں دعاؤں میں یاد رکھیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔۔فی امان اللہ
#مہوش_صدیق
@Mehwish siddique writes