Zoe Rajpoot heart touching lines for intention

competition

عنوان:۔ “انما العمال بالنیات”
ترجمہ۔
“اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے”
از قلم:
زوئی راجپوت

تمہارے کام کی لوگ بہت تعریف کرتے ہیں بیٹی۔۔۔

ہاتھ میں تسبیح پکڑے ایک بزرگ آدمی اپنی جان عزیز بیٹی سے مخاطب ہوا جو بہت خوبصورتی اور باریک بینی سے کڑھائی کرنے میں مصروف تھی ۔۔

آبا حضور میرے کام کی تعریف لوگ اس لیے کرتے ہیں کیونکہ میری نیت صاف ہے میں کوئی کھوٹ یا نقص نہیں رکھتی اگر کبھی ایسا ہو بھی جائے تو معذرت کر لیتی ہوں ۔۔

وہ معصوم صورت اپنے والد کے احترام میں نظریں جھکائے بولی ۔۔۔

بے شک میری بچی آپ کی نیک نیت ہی آپ کے نیک اعمال سمیت آپ کے کام میں بھی برکت ڈالتی ہے اور اللّٰہ بھی اسی شخص کی کمائی میں برکت ڈالتا ہے جس کی نیت میں کوئی کھوٹ نہ ہو ۔۔
اچھا میں اب زرا مسجد جا رہا ہوں نماز کا وقت ہوا چاہتا ہے امامت بھی کرنی ہے ۔۔۔
اللّٰہ ہم سب کو نیک نیتی سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین خوش رہو آباد رہو ۔۔

وہ بزرگ اپنی بیٹی کے سر پر ہاتھ پھیرتا مسجد کی طرف روانہ ہوا اور وہ معصوم صورت دوبارہ سے اپنے کام میں مگن ہو گئی ۔۔۔

ختم شد ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights