Zoshi’s writes interview with famous novelnagri website

“ناول نگری گروپ” انٹرویو کارنر میں آج ہمارے ساتھ ایک جانی مانی ،ادبی دنیا کی ابھرتی نامور شخصیت محترمہ “زوشی صاحبہ”ہیں جو کسی بھی لحاظ سے تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔معزز سامعین و قارئین۔۔! میں ہوں آپکی میزبان مہوش صدیق اور آج ہم اپنی مہمان سے انکی شخصیت کے چند پہلو جاننے کی کوشش کریں گے۔”زوشی صاحبہ” نے اپنے رائٹنگ کیریئر کا آغاز آنلائن پلیٹ فارم سے کیا جس میں انہوں نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔انکی مشہور و معروف تحاریر “خانِ جانم “ہے جنہوں نے ان کو شہرت کی بلندیوں کی طرف گامزن کیا۔۔

? ناول لسٹ۔۔۔۔1۔خانِ جانم

?افسانہ 1۔میری کمی میری طاقتصرف یہی نہیں انہوں نے اپنے معیاری مواد اور شاعری کے ذریعے بطور لکھاری اپنا خوب لوہا منوایا۔۔۔۔۔بطور لکھاری ان کا لکھا گیا ایک ایک لفظ لوگوں کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑ جاتا ہے۔ایک لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ “زوشی صاحبہ”اپنے گھر گرہستی کے معاملات کو بھی بہت اچھے سے سنبھال رہی ہیں۔میں نے انکی شخصیت میں ہمیشہ پیار،محبت اور اپنے رشتوں کو لے کر بہت اپنا پن دیکھا ہے۔۔۔انکی محنت اور لگن نے ہمیشہ مجھے انسپائر کیا ہے۔۔ہر بڑے چھوٹے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔۔دوستوں کے ساتھ وفاداری،مخلصی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے فیس بک کے ہر پلیٹ فارم پر اپنے اس ہنر کے ذریعے لوگوں کی داد وصول کی ہے۔۔قارئین سمیت بڑے نامور لکھاری بھی ان کی لکھی تحریروں کو بےحد سراہتے ہیں۔۔انہوں نے بےشمار مقابلوں میں حصہ لے کر کئی سرٹیفکیٹس اپنے نام کیے ہیں۔ان کی کافی تحاریر مشہور و معروف اخبارات کی زینت بن چکی ہیں ۔روزنامہ طالب نظر میں بھی ان کی تحریروں کو عوام نے بےحد سراہا ہے۔ان کے اعزازات کی تو ایک لمبی فہرست ہے ماشاءاللہ جسے اس ایک نشست میں بیان کرنا تھوڑا مشکل امر ہے۔۔انہوں نے اپنے اس کیریئر میں بےشمار کامیابیاں حاصل کیں۔۔۔کیسے مزاج ہیں؟الحمدللہ میں ٹھیک آپ کیسی ہیں ؟جی تو پھر سوالات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔

?میرا پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کا قلمی نام تو زوشی رائٹس ہے۔۔آپ کا اصل نام کیا ہے؟اکثر لوگ مُجھ سے میرے نام کا پوچھتے ہیں کے نيا سا نام ہے تُو اِس کے پیچھے ایک کہانی ہے جب میں نے ناول کا اسنیک لکھ لیا تو میرے گھر میں یہ بات کیسی کو پتہ نہیں تھی اور مجھے اندازا بھی نہیں تھا کیسے ریکٹ کرے گے سب اِس لیئے میری بہن اور میں نے دُوسرے نام سے فیس بُک آئی ڈی بنانے کا سوچا اور یہ ایک یونیک نام رکھ لیا میری بہن مُجھ سے چھوٹی ہے پر میرے ہر کام میں ساتھ ہوتی ہے شیزا میری سسٹر کا نام ہے اور میرا زویا تو زویا کا” زو” اور شيزا کا “شیس” ملا کر زوشیس رکھ لیا میرا اصل نام زویاخان ہے

?آپ کی جائے پیدائش کیا ہے؟کراچی

?دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کہاں تک حاصل کی؟ابھی حال ہی میں ایف ایس سی پارٹ ٹو کے امتحان دیئے ہیں

?۔آپ کو لکھنے کا شوق کب پیدا ہوا؟ اور ایک قاری سے لکھاری بننے کی کوئی وجہ؟ کوئی انسپریشن؟لکھنے کا شوق تو مُجھے شروع سے ہی تھا میری ایک ڈائری ہے جس میں لکھتی تھی اکثر پر کبھی ناول میں انٹرسٹ نہیں تھا میری کزن نمرہ مم کے ناول پڑھتی تھی میں میٹرک کے بعد فری تھی تو اُس سے پوچھ کر ناول پڑھنا شروع کیئے پھر بس پڑھتے پڑھتے لکھنے کی جستجو ہو گئی اور انسپائر تو میں نمرا مم اور عمیرہ مم سے ہو اُن کی لکھی گئی تحریر میرے دل میں اُترتی ہے

?

۔یہ احساس کب ہوا کہ آپ لکھ سکتی ہیں؟زیادہ پُرانی بات نہیں ہے 2021 میں ہی مُجھے لکھنے کا احساس ہوا ?آپ نے اپنی گھر گرہستی کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ماشاءاللہ اتنے ناولز لکھے ہیں۔۔یہ لگن ثابت کرتی ہے کہ لکھنا آپ کا ایک جنون ہے جسے آپ اپنے ساتھ ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔۔۔اس کے بغیر گزارہ ممکن نہیں ۔۔کیا زندگی میں کبھی اس جنون کو ماند پڑتے دیکھا ؟لکھنے سے مُجھے خوشی ملتی ہے اسی لیئے کبھی بھی لکھنے کا جنون مانند نہیں پڑا

?۔سب سے پہلے اردو ادب کی کونسی صنف پہ طبع آزمائی کی؟ اور کس حد تک کامیاب ہوئیں؟میں نے ناول سے ہی شروع کیا اور میرا پہلا ناول خانِ جانم کو لوگوں نے بہت سراہا یہ نام ہی قاری کو بہت اٹریکٹ کرتا ہے ?۔اپنے خیال کو قرطاس پر اتارنے کے بعد اِسے کسی پلیٹ فارم تک کیسے لائیں؟ اس میں کس قسم کی مشکلات پیش آئیں؟ آج کل دور میں بہت سے پلیٹ فارم موجود ہے جہان آپ اپنا لکھا آرام سے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بس دھوکے بازوں سے بچے ۔۔۔

?۔گھر والوں کا ردِعمل کیسا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ آپ ایک لکھاری ہیں؟سب ہی بہت خوش ہوئے تھے میں لکھاری ہو یہ سُن کر تھورا حیران ضرور تھے کیوں کے اپنے خاندان میں ابھی تک پہلی ہی ہو جو اِس فیلڈ میں ہے لیکن سب الحمدللہ بہت خوش ہوئے

?۔ کس فرد نے سب سے زیادہ سپورٹ کیا اس کیرئیر میں؟ویسے تو سب ہی سپورٹڈ ہے پر زیادہ سپورٹ میری چھوٹی بہن نے کیا اُس نے مُجھے ہمت دلائی کے میں لکھو اور لکھ سکتی ہو اور اللہ کا کرم ہے کے اللّٰہ ساتھ ہے ?۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اپنے کرداروں کے ذریعے اپنے قارئین کیلئے ایک خوبصورت روشنی بکھیرتی ہیں لیکن جب آپ لکھ رہی ہوتی ہیں تو آپکا اہم نقطۂ نظر کیا ہوتا ہے اپنے لفظوں سے روشنائی بکھیرنا یا کہانی کی جانب قاری کی توجہ مرکوز کروانا؟مُجھے لگتا ہے کہ سب کو ہی ایسا لکھنا چاہیئے جس سے قاری سبق حاصل کرے اور وہ تحریر سب کے لیئے اچھی ثابت ہو یہ ہی وجہ ہے کہ لکھتے وقت میرا اہم مقصد اپنے لفظوں سے روشنائی بکھیرنا ہوتا ہے

?۔آپ نے سب سے پہلے لکھنے کےلئے اردو ادب کی کس صنف کو چُنا؟ اور کیوں؟ناول کو چُنا بس پسند تھا ناول پڑھنا اور لکھنا بھی ایسی لیئے ایسی سے شروع کیا ۔۔۔?آپ کے نزدیک اردو ادب کی کیا اہمیت ہے؟ آجکل کے رائٹرز اردو ادب کو ایک ورثہ کی طرح آگے بڑھا رہے یا اس کی شہرت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے؟کیا اردو ادب آج محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں؟ اُردو ہماری پہچان ہے پر آج کل ہمارا معاشرہ اُردو کو خراب کر رہا ہے جو کہ سرا سر غلط ہے افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ ہم خود ہی اپنی قومی زبان کی شہرت کو خراب کر رہے ہیں آج ایسی لیئے اُردو وہ مقام پر نہیں ہے جیسے اور زبانیں ہیں ۔۔

?۔آپ نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے ناولز اور افسانوں لکھے ہیں ماشاءاللہ۔۔۔اپنے تحریر کے کس کردار کو آپ نے دل سے لکھا؟ میرے لکھے گئے ہر کردرار دل سے ہی لکھا ہے اِس میں سے ایک کو چُنّا بہت مشکل ہے پر شاویز یعنی (خان سر) یہ کردار میرے دل کے زیادہ قریب ہے

?۔کیا آپ کی تحاریر میں حقیقت اپنی جھلک دکھاتی ہے؟جی بلکل حقیقت جھلکتی ہے

?”خانِ جانم”ناول کی کہانی بہت سبق آموز ہے ماشاءاللہ۔۔آپ نے اس کا نام خود رکھا یا کسی دوست نے ریکمنڈ کیا۔؟یہ نام میں نے خودی رکھا ہے اور میری بہن کی رائے بھی شامل تھی

?۔آپ کو حقیقت پر لکھنا پسند ہے یا فینٹسی؟مُجھے لکھنا تو حقیقت پر ہی پسند ہے پر فینٹسی بھی میری تحریر میں نظر آتی ہے

?۔آپ کہانی اپنی مرضی سے لکھتی ہیں یا ویسی جیسے آپ کے قاری کہتے ہیں؟کہانی اپنی سوچ کے مُطابق اپنی مرضی سے ہی لکھتی ہو کیوں کے کوئی بھی تحریر لکھنے سے پہلے اُس کی کہانی میں نے سوچ لی ہوتی ہے

?۔آپ اپنے آپ کو آئندہ سالوں میں رائٹنگ کیرئیر کے حوالے سے کس مقام پر دیکھ رہی ہیں؟ کہاں تک اچیو کر پائیں گی اس فیلڈ میں؟مستقبل کا تو اللہ ہی جانتا ہے ہوسکتا ہے بہت آگے جاؤ اور بہت آگے جانے چاہتی ہوں بس اللّٰہ ساتھ دے ۔۔۔

?۔کبھی ایسا ہوا کہ آپ لکھنے سے اکتا گئی ہوں؟نہیں لکھنا تو میری زندگی ہے

?۔کس ہم عصر لکھاری کو پڑھنے کا شغف رکھتی ہیں؟ اور اُس لکھاری کی کوئی خاص بات؟نمرا مم کو کیوں کہ اُن کی تحریر کمال ہوتی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے

?کوئی نوآموز لکھاری جو آپ کو بہت پسند ہو؟جس کی کامیابی کے بارے میں آپ ابھی سے پیشین گوئی کر سکتی ہیں؟ بہت سے اسے رائٹر ہیں جنہیں کی تحریر فارغ وقت میں پڑھتی ہوں ابھی کوئی ایک کا کہہ نہیں سکتی لیکن زوئی راجپوت کے افسانے اچھے لگتے ہے وہ بہت بہترین لکھتی ہے اگر دل اور لگن سے لکھتے رہی تو بہت کامیاب ہو سکتی ہیں

?۔آپکی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟میری فیملی ?

۔آپ کی طاقت کیا ہے؟فیملی

?۔آپکے ذاتی مشاغل اور دلچسپیاں کیا ہیں؟لکھنے کے ساتھ ساتھ پڑھنا ،کوکنگ ،وغیرہ

?۔آپکا پسندیدہ رنگ ؟اور پسندیدہ کھانا ؟گلابی اور کالا رنگ پسند ہے چاول کی کوئی بھی ڈیش ہو مُجھے بہت پسند آتی ہے پر اسپیشلی بریانی زیادہ پسند ہے

?۔آپکا پسندیدہ شعر اور شاعر کا نام ؟ویسے تو جو شعر بھی دِل کو اچھا لگے پسند آجاتا ہے “خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندےسے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے “علامہ اقبال کا یہ شعر بہت پسند ہے اُس کے علاوہ مرزا غالب ،جون ایلیا ، میر تقی میر اور بھی بہت سے شاعر کی شعری پسند ہے

?ناول لکھنا پسند ہے یا افسانہ نگاری؟کس کو لکھنے میں بہت مزہ آتا ہے؟ ناول لکھنا پسند ہے وہ اِس لیئے کے ناول میں کہانی کو بہترین انداز میں بیان کیا جا سکتا ہے ? ”بیٹا رشتے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اگر توجہ نہیں دی جائے تو مُرجھا جاتے ہیں۔۔۔۔“ ناول “خان جانم” سے اقتباس آپکے الفاظ بہت تاثیر رکھتے ہیں ماشاءاللہ۔۔کس لکھاری کو پڑھنے کے بعد لکھنے کا شوق پیدا ہوا؟یا پھر یہ ایک خداداد صلاحیت ہے جو پہلے سے ہی آپ کے اندر موجود ہے؟ نمرا مم اور عمیرہ مم کے ناولز کو پڑھنے کے بعد ہی لکھنے کا شوق ہوا ہے

?۔ضرورت پڑنے پر کبھی اپنے قلم کو پیسوں پر ترجیح دیں گی؟ابھی تک تو ایسی آفرز کے لئے منا ہی کیا ہے آگے بھی قلم کو ہی ترجیع دو گی

?۔آپکی کون سی تحریر آپکے دل کے قریب ہے؟اور کیوں؟خانِ جانم ہی دل کے قریب ہے کیوں کہ یہ میری پہلی تحریر ہے۔۔۔

?آپکے نزدیک دوستی کیا ہے؟اور زندگی میں مخلص دوستوں کا ہونا کتنا ضروری ہے؟ دوستی وہ رشتا ہے جسے مطلب کے بغیر نبھایا جاتا ہے آگر مطلب بیچ میں آجائے تو دوستی نہیں رہتی ہے اور جہاں تک مخلص دوستوں کی بات ہے تو وہ آج کل کے دور میں بہت مُشکِل سے ملتے ہیں پر زندگی میں ایسے دوست کا ہونا بہت ضروری ہے ہے جو آپکے ساتھ مخلص ہو

?۔آپ کے افسانہ”میری کمی میری طاقت”کا نام بہت خوبصورت ہے یقیناً کہانی بھی خوبصورت ہوگی کیا سوچ کر لکھا آپ نے یہ افسانہ؟ کوئی خاص پیغام جو آپ اس ناول کے ذریعے دینا چاہ رہی ہوں..۔۔۔۔۔۔؟اِس کو لکھنا کا مقصد بہت خاص تھا آج کل ہمارے معاشرے میں کسی بھی قسم کی کمی کو چاہئے وہ غریبی ہو،اپاہچ ہو بہت پوائنٹ آؤٹ کیا جاتا ہے جو کے غلط ہے کیوں کے کوئی بھی شخص مکمل نہیں ہوتا اس لیے ہمیں چاہئے کہ خود کو دیکھے پہلے پھر کسی کو بولے ۔۔۔۔

?۔آپ نے ناول کا اختتام پہلے سے سوچ کر رکھا ہوتا یا وقت آنے پر کہانی اپنا اختتام خود لکھواتی ہے؟یہ تو کہانی اپنی مرضی سے اختتام کرواتی ہے اِس لیئے میں اختتام پہلے سے نہیں سوچتی وقت آنے پر کہانی خود اپنے آپ کو لکھواتی ہے ۔۔۔۔

?آپکے ناولز کے نام بہت اٹریکٹ کرتے ہیں؟ یہ سارے نام آپ نے خود رکھے یا کوئی اور بھی سجیسٹ کرتا ہے؟میں گھر پر رائے ضرور لیتی ہو پر آخر میں خودی ہی نام رکھتی ہو جیسی کہانی ہوتی ہے اُس کے لحاظ سے ?۔رائٹنگ بلاک کا شکار ہوئی ہیں کبھی؟ اس سے ایک لکھاری کیسے نمٹ سکتا ہے؟جی بلکل بہت بار رائٹنگ بلاک کا شکار ہوئی ہو اور ہر کوئی ہوتا ہو گا جب ہم زاتی مسائل میں پھنسے ہو تو دماغ صحیح سے کام نہیں کرتا

?بہت سے لکھاری جنہوں نے ایمانداری کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے ان میں سے اب بہت سے شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ فلاں ویب سائٹ نے ان کے حقوق سلب کر لیے فلاں نے ان کے حق کی کمائی خود کھاتے ہوئے ان کے حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں۔۔آجکل کی نیو جنریشن اس ازیت ناک صورتحال سے خود کو کیسے بچا سکتی ہے؟پہلی بات تو یہ ہے کہ آج کل بھروسے کا دور ہی نہیں ہے پر جس فیلڈ میں ہم ہے اُس میں بھروسہ کرنا پڑتا ہے باقی پہلے آپ اچھے سے معلومات حاصل کر لے ہر ویب کے بارے میں کیسی بڑے لکھاری سے تو اِن دھوکے بازوں سے بچہ جاسکتا ہے ۔۔

?آپکی شاعری “دِلے آشنا ہے کوئی ترکیب بتا دیجیۓاِس دل سمندر کو آتش فشاں مت کیجئےاور لوگ پوچھتے ہیں کھوئی کھوئی کیوں رھتی ہوآپ ہی اُنھیں کوئی وجہ بتادیجیےاور میں جب کھولتی ہو لب تعریف میں آپکیتو تعریف میں میری کُچھ آپ بھی سنا دیجئےمیں نے تو لکھ دی غزلِ آپکی محبت میںآپ کوئی ایک شعر ہی سنا دیجیۓ ۔۔۔۔۔۔”۔۔ بہت عمدہ الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں۔۔آپ نے اپنی تحریروں کے ذریعے اردو ادب کو ایک الگ لیول تک پہنچا دیا ہے۔۔لکھتے ہوئے آپ کن چیزوں کو سب سے زیادہ مدنظر رکھتی ہیں؟میرا اہم مقصد یہ ہی ہوتا ہے کہ میرا لکھا لوگوں کی اصلاح کرے میرے الفاظ لوگوں کے زہن پر مثبت اثر چھوڑ ے

?یقینا آپ ایک نڈر لڑکی ہیں۔۔بطور لکھاری کیا کبھی کسی نے آپ کے حقوق سلب کیے؟اگر ہاں تو آپ نے اس صورتحال سے خود کو کیسے باہر نکالا؟الحمدللہ ابھی تک ایسا نہیں ہوا ۔۔۔

?۔کہانی خود آپنے آپ کو لکھواتی ہے یا آپ اسے لکھتے ہیں؟اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟کہانی خود اپنے آپ کو لکھواتی ہے اکثر میں نے کہانی سوچی کُچھ ہوتی ہے پر جب وہ مکمل ہوتی ہے تو کچھ اور ہوتی ہے

?۔زندگی کو کس نظریے سے دیکھتی ہیں بوجھ یا خوبصورت؟ اور خوبصورت تو کس طرح سے؟ اگر بوجھ تو آخر کیوں؟زندگی خوبصورت بہت ہے بس ہم لوگ ہی نہ شکرے ہیں جو بوجھ سمجھتے ہیں میری زندگی خوبصورت اِس لیئے ہے کیوں کہ میرے ماں باپ میرے ساتھ ہے جب میں صبح اٹھتی ہو تو اُنکا مسکراتا چہرہ مُجھے تیزا تر کرتا ہے اُس کے علاوہ بھی جن کے والدین اِس دُنیا میں نہیں ہے اُنھیں بھی زندگی کو خوبصورت نظریے سے دیکھنا چاہئے اپنی زندگی کو بہتر انداز میں بسر کر یں خود کے لئے تاکہ آپکی آخرت اور دُنیا دونوں خوبصورت ہو ۔۔۔

?”آپ کے ناول”خان جانم”میں آپ نے بہت گہری باتیں لکھ رکھی ہیں ماشاءاللہ۔۔اتنی چھوٹی سی عمر میں یہ سب لکھتے ہوئے آپ کی ذہنی کیفیت کیا ہوتی ہے؟میں لکھتے وقت دُنیا کی قدرت کے بارے میں سوچتی ہو جو بہت حسین ہے ایسی لیئے میری زہنی کیفیت بھی حسین ہو جاتی ہے اور اکثر اپنی عمر سے بڑے ہو کر سوچنا پڑتا ہے تاکہ کردارار کو باخوبی لکھا جا سکے میں ایک وقت میں بہت سی زندگی جی رہی ہوتی ہو لکھتے وقت ۔۔۔?کوئی ایسا خوشگوار اور ناخوشگوار واقعہ جو آپ بھولنا بھی چاہیں تو کبھی نہیں بھول پاتیں؟زندگی میں واقعات تو بہت ہے پر میں ایک ناخوش گواراور خوش گوار واقعہ بیان کرتی ہو 2014 کی بات ہے آج بھی مُجھے اچھے سے یاد ہے جب میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا تھا ہماری پوری فیملی کا ہائی وے پر ایکسیڈینٹ ہوا تھا پوری کار تباہ ہوئی تھی پر اللّٰہ کے کرم سے ہم لوگوں کی جان بچ گئ تھی یہ ایک معجزہ ہی تھا وہ کہتے ہے نہ جیسے اللّٰہ رکھے اُسے کون چکھے اور کیسی بھی من پسند شخص کا زندگی میں آنا خوش گوار ہوتا ہے یہ کیسی بھی من پسند چیز کا مل جانا بھی خوش گوار ہوتا ہے

?انسان غلطیوں کا پتلا ہے۔۔اگر آپ کو جائز بات کو لے کر کسی پر غصہ آئے تو اسے کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟یہ صورتِ حال بہت مُشکِل ثابت ہوتی ہے میرے لیئے پر میں خاموش رہ کر ہینڈل کرتی ہو میری ماما کہتی ہیں خاموشی سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے آپ جائز بات پر ہیں غصّہ بھی بہت ہے پر اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دے اور خاموشی اختیار کر لے پھر دیکھے وہ پاک ذات کیسے آپکو صحیح ثابت کرتی ہے ۔۔۔

?کیریئر کے آغاز میں اس قدر پذیرائی ملنے پر آپکے احساسات کیا ہیں؟میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہو جِس نے مُجھے اِس قابل بنایا مُجھے بہت خوشی ہوتی ہے دل باغ باغ ہو جاتا ہے جب میری تحریر کو پسند کیا جاتا ہے ?۔آنے والی نئی تصنیف کا نام اور صنف؟ناول ہی ہوگا جسکا نام” سمندر “ہے

?آپکا کوئی ایسا ناول جسے آپ سب سے پہلے کتابی صورت میں اپنی بک شیلف میں دیکھنا پسند کریں گی؟میرا پہلا ناول ہی خانِ جانم کو کتابی شکل میں دیکھانا چاہتی ہو۔۔۔

?بدقسمتی سے آجکل کے دور میں خوب سیرتی سے زیادہ خوبصورتی کو ترجیح دی جاتی ہے۔۔۔اس اہم موضوع پر آپکا نقطہ نظر کیا ہے؟اپنے ریڈرز کو کیا پیغام دینا چاہیں گی؟دُنیا بہت خود غرض ہے یہان لوگ دیکھتے کُچھ ہیں اور ہوتے کُچھ ہے ایسی لیئے کیسی کی ظاہری خوبصورتی پر نہ جائے بلکہ اُس کا دِل دیکھے ،اُس کی سیرت دیکھے تاکہ زندگی میں پچھتانا نہ پڑے خوبصورتی ضروری نہیں ہے خوبصورت دل ہونا ضروری ہے ۔۔۔

?۔آپ نے زندگی اور حالات سے کیا سیکھا؟ زندگی سے یہ ہی سبق حاصل کیا ہے کہ جِس کے لئے جتنا کرو گے اتنے ہی بُرے ہوتے جاؤ گے لوگ بہت احسان فراموش ہوتے ہیں کبھی بھی دھوکہ دے دیتے ہیں چاہئے وہ کوئی خونی رشتا ہی کیوں نہ ہو لوگوں کو اِس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ خوش ہو یا نہیں بلکہ اِس سے فرق پڑتا ہے کہ اُنھیں خوش رکھتے ہو یا نہیں ایسی لیئے خود کو خوش رکھے اور کیسی کے بھی لیئے اپنی زندگی برباد نہ کرے ۔۔۔?۔اپنے قلم کیلئے کوئی قیمتی الفاظ؟سچائی کا موتی ?۔زندگی جینے کا کوئی ایک قول/ اصول بتائیں..کیسی کے لئے زندگی برباد نہیں کرے خود کے لئے جیے آپکی ذات کے علاوہ آپکا کوئی نہیں ہوتا ۔۔۔

?۔قارئین کی نذر کوئی پیغام؟اللہ کی عبادت کریں خود کے لیے جۓ بس اپنے الفاظوں کو کیسی پر ضائع نہیں کرے صبر کرے ہر معاملے۔خوش رہیں اور خوش رہنے دیں ،کیسی کے ساتھ غلط نہ کرے اور خود کے ساتھ غلط بردشت نہ کرے صابر بنے ۔

?۔ناول نگری گروپ کے لئے چند الفاظ۔۔یہ گروپ لکھاریوں کے لیئے موقعے فراہم کرتا ہے جس سے مدد حاصل ہوتی ہے ٹیم بہت اچھی ہے انشاء اللہ ایک دن چمکتا ستارہ ہو گا اللہ اور کامیاب کرے اس گروپ کو آمین

تو یہ تھیں مشہور و معروف رائٹر “زوشیس صاحبہ”جنھیں کسی تعریف کی ضرورت نہیں،زوشی صاحبہ آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر ہمیں دیا اور ہماری اس نششت کا حصہ بنیں۔نوازش مہوش صدیق!اب مجھے اور زوشیس صاحبہ کو اجازت دیں،اللہ حافظمعزز قارئین۔۔! اگر آپ ان کی شخصیت کے بارے میں مزید سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹ باکس میں بتاتے جائیں ہم وہ سوال بھی اپنے مہمانوں تک پہنچائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں ہمارے مہمان آپ کے ہر سوال کا جواب ضرور دیں گے۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ زوشی صاحبہ آپ نے ہمارے گروپ کے لئے وقت نکالا۔

فی امان اللہ ❤️

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Verified by MonsterInsights